غلبہء حق — Page 43
۴۳ حضرت مسیح موعود کو نبی سمجھتے ہیں۔تو اس پر میاں محمود احمد صاحب نے یہ اعلان کیا کہ حضرت مسیح موعود بنی ہیں۔یہ دوسری تبدیلی ہے جو میاں محمود احمد صاب نے اپنے عقیدہ میں کی (صفحه ) فاروقی صاحب کی اس عبارت سے ظاہر ہے کہ 19 میں ہی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب حضرت مسیح موعود کو نبی بھی مانتے تھے۔پس فاروقی صاحب کی یہ بات کہ آپ نے سلسلہ میں عنان خلافت سنبھالنے پر یہ عقیدسے تراشے غلط ہونے کے علاوہ خود اُن کے اپنے بیان کے بھی خلاف ہے۔موادی محمد علی صاحب کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بعض اور اختلافات مولوی محمد علی صاحب نے جو احمدیہ انجمن اشاعت اسلام کے پریذیڈنٹ اور لاہوری فریق کے امیر تھے۔حضرت اقدس کو اپنی تحریرات میں بار بار نبی قرار دینے کے بعد لاہور میں آکر صرف آپ کی نبوت ہی سے انکار نہیں کیا بلکہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض اور عقائد سے بھی منحرف ہو گئے۔ولادت شیخ را چنانچہ مولوی محمد علی صاحب موصوف پہلے حضرت علی کی ولادت کے متعلق یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ وہ بغیر باپ کے پیدا ہوئے تھے چنانچہ ریویو آف ریلیجنز کی ایڈیٹری کے زمانہ میں وہ پا در می چٹو پار یہ کو جواب دیتے ہوئے لکھتے ہیں :-