غلبہء حق — Page 29
۲۹ ڈال دیا ہے کہ اخبار پیغا تم مسلح کے ساتھ تعلق رکھنے والے یا ان میں سے کوئی ایک سیدنا وہا دینا حضرت میں توا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مهدی محمود عليه الصلوة والسلام کے مدارج عالیہ کو اصلیت سے کم یا استخفاف کی نظر سے دیکھتا ہے۔ہم تمام احمد می جن کا کسی نہ کسی صورت سے اخبار پیغام صلح کے ساتھ تعلق ہے، خدا تعالے کو جو دلوں کے بھید جاننے والا ہے حاضر ناظر جان کر علی الاعلان کہتے ہیں کہ ہماری نسبت ہیں رقسم کی غلط فہمی پھیلانا محض بہتان ہے۔ہم حضرت میسج موعود اور مهدی معہود کو اس زمانہ کا نبی، رسول اور نجات دہندہ مانتے ہیں۔اور جو درجہ حضرت مسیح موعود نے اپنا بیان فرمایا ہے اس سے کم پیش کرنا موجب سلب ایمان سمجھتے ہیں۔ہمارا ایمان ہے کہ دنیا کی نجات حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے غلام حضرت مسیح موعود پر ایمان لائے بغیر نہیں ہو سکتی۔اس کے بعد ہم اس کے خلیفہ برحق سیدنا و مرشد نا حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ ایسیح کو بھی سچا پیشوا سمجھتے ہیں۔اس اعلان کے بعد اگر کوئی بدظنی پھیلانے سے باز نہ آئے تو ہم اپنا معاملہ خدا پر چھوڑتے ہیں۔د پیغام صلح لاہور ۱۶ اکتوبر سمت )