غلبہء حق

by Other Authors

Page 163 of 304

غلبہء حق — Page 163

۱۶۳ نب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اُٹھایا جائے گا وكان أمراً مقضيا " جماعت احمدیہ کے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی اپنی پوری عظمت اور شان کے ساتھ صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ کے وجود میں پوری ہو گئی ہے۔چونکہ یہ کوئی آپ کی خلافت کے قیام میں بہت ممد تھی اور احمدیوں کے لاہوری فریق کے لیڈ راؤ اُن کے بعض ہوا خواہ آپ کی خلافت کے منکر تھے اور آپ سے بغض وعداوت کی وجہ سے آپ کو نیچا دکھانا چاہتے تھے اس لیے انھوں نے خیلوں اور بہانوں سے اس پیش گوئی کو ٹالنا چاہا۔چونکہ اتفاق سے اس پیشگوئی میں ایک ذوا لوجوہ فقرہ یہ بھی موجود ہے کہ وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا اور آپ دیکھ چکے ہیں پیش گوئی کرنے کے وقت حضرت، مسیح موعود علیہ السلام نے لکھ دیا تھا کہ اس کے معنے سمجھ میں نہیں آئے اس لیے " اس مہم اور ذوالوجوہ فقرہ کو لے کر مولوی محمد علی صاحب نے اس کی تشریح کرلی کہ یہ پیسر موعود مسیح موعود کے بعد چوتھی صدی میں ہو گا۔چنانچہ انھوں نے اپنے سالہ المصلح الموعود میں لکھا :- جس طرح حضرت صاحب نے تین کو چار کرنے والے ہیں چوتھا مہینہ چوتھا دن چو تھا، گھنٹہ مراد سمجھا ہے چوتھی صدی چوتھا ہی مراد ہو اور اس طرح پر دہ مصلح موعود تین صدیوں کو چار کرنے والا بھی ہو اس پر حضرت میر قاسم علی صاحب رضی اللہ عنہ نے اپنی کتاب "خلافت محمود مصلح موعود میں مولوی محمد علی صاحب مہر بہ گرفت کی نفی :-