فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 38 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 38

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 38 تمہیں دوں گا۔" فرمایا:- ( اخبار بدر نمبر 30 جلد 2 مؤرخہ 26 جولائی 1906 صفحہ 3) (۵۰) حاجت کے وقت رسول الله عليه السلام کا طریق دعا "جب کبھی کسی امر کے واسطے دعا کی ضرورت ہوتی تو رسول اللہ علیہ وسلم کا یہی طریق تھا کہ آپ وضو کر کے نماز میں کھڑے ہو جاتے اور نماز کے اندر دعا کرتے۔" اخبار بدر نمبر 30 جلد 2 مؤرخہ 26 جولائی 1906 ، صفحہ 3) (۵۱) جوتے پہن کر نماز پڑھنا ذکر تھا کہ امیر کابل اجمیر کی خانقاہ میں بوٹ پہنے ہوئے چلا گیا تھا اور ہر جگہ بوٹ پہنے ہوئے نماز پڑھی۔اور اس بات کو خانقاہ کے کارندوں نے برا منایا۔حضرت نے فرمایا کہ:۔" اس معاملہ میں امیر حق پر تھا۔جوتی پہنے ہوئے نماز پڑھنا شرعاً جائز ہے۔" ( اخبار بد نمبر 15 جلد 6 مؤرخہ 11 اپریل 1907 ء صفحہ 3) (۵۲) نماز میں امام کے سلام سے پہلے سلام پھیرنا نماز مغرب میں آدمیوں کی کثرت کی وجہ سے پیش امام صاحب کا آواز آخری صفوں تک نہ پہنچ سکنے کے سبب درمیانی صفوں میں سے ایک شخص حسب معمول تکبیر کا بآواز بلند تکرار کرتا جاتا تھا۔آخری رکعت میں جب سب التحیات پر بیٹھے تھے اور دعاء التحیات اور درود شریف پڑھ چکے تھے اور قریب تھا۔که پیش امام صاحب سلام کہیں۔مگر ہنوز انہوں نے سلام نہ کہا تھا کہ درمیانی مکبر کو غلطی لگی اور اس نے سلام کہہ دیا۔جس پر آخری صفوں کے نمازیوں نے بھی سلام کہہ دیا اور بعض نے سنتیں بھی شروع کر دیں کہ امام نے سلام کہا اور درمیانی مکبر نے جو اپنی پہلی غلطی پر آگاہ ہو چکا تھا دوبارہ سلام کہا۔اس پر ان نمازیوں نے جو پہلے سے سلام کہہ چکے تھے اور نماز سے فارغ ہو چکے تھے مسئلہ دریافت کیا کہ آیا