فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 256
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 256 فرمایا:۔(۳۳۴) گھوڑی کو گدھے سے ملانا ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ جب ریل دجال کا گدھا ہے تو ہم لوگ اس پر کیوں سوار ہوں؟ " کفار کی صنعت سے فائدہ اٹھانا منع نہیں ہے۔آنحضرت علی یا اللہ نے فرمایا تھا کہ گھوڑی کو گدھے کے ساتھ ملانا دجل ہے۔پس ملانے والا دجال ہے لیکن آپ برابر خچر پر سواری کرتے تھے اور ایک کا فربادشاہ نے ایک خچر آپ کو بطور تحفہ کے بھیجی تھی اور آپ اس پر برابر سواری کرتے رہے۔" (اخبار بدر نمبر 13 جلد 8 مؤرخہ 28 / مارچ 1907 ء صفحہ 4) (۳۳۵) طاعونی مریض کا معالجہ و ہمدردی سوال ہوا کہ طاعون کا اثر ایک دوسرے پر پڑتا ہے۔ایسی صورت میں طبیب کے واسطے کیا حکم ہے۔فرمایا:۔"طبیب اور ڈاکٹر کو چاہیئے کہ علاج معالجہ کرے اور ہمدردی دکھائے لیکن اپنا بچا ؤر کھے۔بیمار کے بہت قریب جانا اور مکان کے اندر جانا اس کے واسطے ضروری نہیں ہے۔وہ حال معلوم کر کے مشورہ دے۔ایسا ہی خدمت کرنے والوں کے واسطے بھی ضروری ہے کہ اپنا بچاؤ بھی رکھیں اور بیمار کی ہمدردی بھی کریں۔" (اخبار بدر نمبر 14 جلد 6 مؤرخہ 04 را پریل 1907 ء صفحہ 6) (۳۳۶) اسم اعظم ایک شخص کا سوال حضرت اقدس کی خدمت میں پیش ہوا کہ قرآن شریف میں اسم اعظم کون سا لفظ ہے۔فرمایا:۔"اسم اعظم اللہ ہے۔" (اخبار بدرنمبر 14 جلد 6 مؤرخہ 04 اپریل 1907ء صفحہ 6) (۳۳۷) طاعونی مقامات و طاعونی مریضوں و شہیدوں کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد فرمایا:۔