فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 242 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 242

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 242 " تحدیث بالنعمت کے طور پر ایسی دعوت کا دینا جائز ہے۔" ( البدر نمبر 13 جلد 8 مؤرخہ 28 / مارچ 1907 ء صفحہ 4 (۳۱۱) جھنڈ یا بودی کسی کے نام پر رکھنا سوال پیش ہوا کہ کسی بزرگ کے نام پر جو چھوٹے بچوں کے سر پر جھنڈ یعنی بودی رکھی جاتی ہے اس کے متعلق کیا حکم ہے۔فرمایا:۔"نا جائز ہے۔ایسا نہیں چاہئے۔" البدر نمبر 11 جلد 6 مؤرخہ 14 / مارچ 1907 ، صفحہ 5 (۳۱۲) لڑکی کا نام جنت رکھنا کسی لڑکی کا نام جنت تھا۔کسی شخص نے کہا کہ یہ نام اچھا نہیں کیونکہ بعض وقت انسان آواز مارتا ہے کہ جنت گھر میں ہے اور اگر وہ نہ ہو تو گویا اس سے ظاہر ہے کہ دوزخ ہی ہے یا کسی کا نام برکت ہو اور یہ کہا جائے کہ گھر میں برکت نہیں تو گویا نحوست ہوئی۔فرمایا:۔" یہ بات نہیں ہے۔نام کے رکھنے سے کوئی ہرج نہیں ہوتا اور اگر کوئی کہے کہ برکت اندر نہیں ہے تو اس کا تو مطلب یہ ہے کہ وہ انسان اندر نہیں ہے۔نہ یہ کہ برکت نہیں یا اگر کہے کہ جنت نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ جنت نہیں اور دوزخ ہے بلکہ یہ کہ وہ انسان اندر نہیں جس کا نام جنت ہے۔" کسی اور نے کہا کہ حدیث میں بھی ممانعت آئی ہے۔فرمایا کہ:۔" میں ایسی حدیثوں کو ٹھیک نہیں جانتا اور ایسی حدیثوں سے اسلام پر اعتراض ہوتا ہے کیونکہ خدا کے بتائے ہوئے نام عبداللہ۔عبدالرحیم۔عبدالرحمن جو ہیں ان پر یہی بات لگ سکتی ہے کیونکہ جب ایک انسان کہتا ہے کہ عبدالرحمن اندر نہیں تو اس کا یہ مطلب تو نہیں ہوسکتا کہ عبدالشیطان اندر ہے بلکہ یہ ہے کہ وہ شخص کہ جس کا نام نیک فال کے طور پر عبدالرحمن رکھا گیا تھا وہ اندر نہیں اور اسی طرح دوسرے نام یا یہ کہ دین محمد اندر نہیں تو کفر کا ہونا ضروری ہوا۔پس یہ ایک غلط خیال ہے یہ نام ایک نیک فال کے طور پر رکھے جاتے ہیں تا وہ شخص بھی اس نام کے مطابق ہو۔" البدر نمبر 14 جلد 6 مؤرخہ 4 اپریل 1907 ء صفحہ 2)