فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 153 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 153

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 153 ہے۔' "" (۲۰۹) روزہ دار کا آنکھوں میں سرمہ ڈالنا سوال پیش ہوا کہ روزہ دار آنکھوں میں سرمہ ڈالے یا نہ ڈالے؟ فرمایا:۔" مکروہ ہے اور ایسی ضرورت ہی کیا ہے کہ دن کے وقت سرمہ لگائے۔رات کو سرمہ لگا سکتا اخبار بدر نمبر 6 جلد 6 مؤرخہ 7 فروری 1907 ء صفحه (4) (۲۱۰) گرمی میں مزدور محنتی کا روزہ سوال:۔بعض اوقات رمضان ایسے موسم میں آتا ہے کہ کاشتکاروں سے جب کہ کام کی کثرت مثل تخم ریزی و درودگی ہوتی ہے ایسے ہی مزدوروں سے جن کا گزارہ مزدوری پر ہے ، روزہ نہیں رکھا جاتا۔ان کی نسبت کیا ارشاد ہے؟ فرمایا:۔الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ۔یہ لوگ اپنی حالتوں کو خفی رکھتے ہیں۔ہر شخص تقوی وطہارت سے اپنی حالت سوچ لے اگر کوئی اپنی جگہ مزدوری پر رکھ سکتا ہے تو ایسا کرے ورنہ مریض کے حکم میں ہے۔پھر جب میسر ہور کھ لے۔" اور وَ عَلَى الَّذِينَ يَطِيقُونَهُ کی نسبت فرمایا کہ " اس کے معنی یہ ہیں کہ جو طاقت نہیں رکھتے۔" ( اخبار بدر نمبر 39 جلد 6 مؤرخہ 26 ستمبر 1907 ء صفحہ 7 ) (۲۱۱) اعتکاف ایک شخص کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ جب آدمی اعتکاف میں ہو تو اپنے دنیوی کاروبار کے متعلق بات کر سکتا ہے یا نہیں؟ فرمایا:۔سخت ضرورت کے سبب کر سکتا ہے اور بیمار کی عیادت کیلئے اور حوائج ضروری کے واسطے باہر جا سکتا ہے۔" اخبار بدر نمبر 8 جلد 6 مؤرخہ 21 فروری 1907 ء صفحہ 5)