فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 151 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 151

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 151 احتیاط کی اور نیت میں فرق نہیں ، صرف غلطی لگ گئی اور چند منٹوں کا فرق پڑ گیا۔" ( اخبار بدر نمبر 7 جلد 6 مؤرخہ 14 فروری 1907 ، صفحہ 8 (۲۰۳) روزہ دار کا آئینہ دیکھنا ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ روزہ دار کو آئینہ دیکھنا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا:۔" جائز ہے۔" ( اخبار بدر نمبر 6 جلد 6 مؤرخہ 07 فروری 1907 صفحہ 4 (۲۰۴) حالت روزہ میں سرو ڈاڑھی کو تیل لگانا اس شخص کا ایک اور سوال پیش ہوا کہ حالت روزہ میں سرکو یا ڈاڑھی کو تیل لگانا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا:۔" جائز ہے۔" اخبار بدر نمبر 6 جلد 6 مؤرخہ 07 فروری 1907 ء صفحہ 4) (۲۰۵) آنکھ کے بیمار کا روزہ اسی شخص کا ایک اور سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کی آنکھ بیمار ہو تو اس میں دوائی ڈالنی جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا:۔یہ سوال ہی غلط ہے۔بیمار کے واسطے روزہ رکھنے کا حکم نہیں۔" ( اخبار بدر نمبر 6 جلد 6 مؤرخہ 07 فروری 1907 ء صفحه (4) (۲۰۶) غیر مستطیع الصوم کا فدیہ اسی شخص کا یہ سوال پیش ہوا کہ جو شخص روزہ رکھنے کے قابل نہ ہو اس کے عوض مسکین کو کھانا کھلانا چاہئے۔اس کھانے کی رقم قادیان کے یتیم فنڈ میں بھیجنا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا:۔"ایک ہی بات ہے۔خواہ اپنے شہر میں کسی مسکین کو کھلائے یا یتیم اور مسکین فنڈ میں بھیج دے۔" ( اخبار بد نمبر 6 جلد 6 مؤرخہ 07 فروری 1907 ء صفحہ 4)