فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 99 of 295

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 99

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام 99 (۱۲۲) مردہ کاختم و اسقاط میت و قرآن کو چکر دینا سوال:۔مردہ کا ختم وغیرہ جو کرایا جاتا ہے یہ جائز ہے کہ ناجائز ؟ جواب:۔اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے صرف دعا اور صدقہ میت کو پہنچتی ہے۔مومن کو چاہئے کہ نماز پنجگانہ ادا کرے اور رکوع سجود میں میت کیلئے دعا کرے یہ طریق نہیں ہے کہ الگ کلام پڑھ کر بخشے۔اب دیکھ لغت کا کلام منقول چلا آتا ہے۔کسی کا حق نہیں ہے کہ اپنی طرف سے معنی گھڑ لے ایسے ہی آنحضرت علی اللہ سے جو امر ثابت ہو اس پر عمل کرنا چاہئے نہ کہ اپنی من گھڑت پر۔" اخبار بدر نمبر 11 جلد 3 مؤرخہ 16 / مارچ 1904 ، صفحہ 5) (۱۳۳) میت کیلئے قل سوال: میت کے قبل جو تیسرے دن پڑھے جاتے ہیں ان کا ثواب اسے پہنچتا ہے یا نہیں؟ جواب:۔" قل خوانی کی کوئی اصل۔شریعت میں نہیں ہے۔دعا اور استغفار میت کو پہنچتی ہے۔ہاں یہ ضرور ہے کہ ملانوں کو اس سے ثواب پہنچ جاتا ہے۔سو اگر اسے ہی مردہ تصور کر لیا جاوے ( اور واقعی ملاں لوگ روحانیت سے مردہ ہی ہوتے ہیں ) تو ہم مان لیں گے۔ہمیں تعجب ہے کہ یہ لوگ ایسی باتوں پر امید کیسے باندھ لیتے ہیں۔دین تو ہم کو نبی کریم صلی اللہ سے ملا ہے اس میں ان باتوں کا نام تک نہیں۔صحابہ کرام بھی فوت ہوئے کیا کسی کے قل پڑھے گئے۔صد ہا سال کے بعد اور بدعتوں کی طرح یہ بھی ایک بدعت نکل آئی ہوئی ہے۔ایک طریق اسقاط کا رکھا ہے کہ قرآن شریف کو چکر دیتے ہیں یہ اصل میں قرآن شریف کی بے ادبی ہے۔انسان خدا سے سچا تعلق رکھنے والا نہیں ہو سکتا جب تک سب نظر خدا پر نہ ہو۔" ( اخبار بدر نمبر 11 جلد 3 مؤرخہ 16 / مارچ 1904 ء صفحہ 6,5) (۱۲۴) دسویں محرم کو خیرات کرنا سوال پیش ہوا کہ محرم دسویں کو جو شربت و چاول وغیرہ تقسیم کرتے ہیں اگر یہ اللہ بہ نیت ایصال