پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page x of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page x

کو نہ سنبھال سکے۔اُن کی کتابیں یورپ کے ملکوں میں پہنچ گئیں۔ان کے ترجمے کر کے یورپ والوں نے علم و سائنس کو اپنے ملکوں میں بہت ترقی دی۔یورپی قو میں مسلمانوں کو پیچھے چھوڑ کر علم کے میدان میں بہت آگے نکل گئیں۔بچو! کئی سو سالوں کی خاموشی کے بعد چودھویں صدی ھجری کے آخر میں ایک احمدی سائنسدان نے علم کے میدان میں دنیا کا سب سے بڑا انعام نوبیل انعام حاصل کر کے تاریخ کے دھارے کو موڑ دیا ہے۔انہی دنوں جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق بخشی کہ سات سو سال بعد سپین میں پہلی مسجد بنادی ادھر حضرت خلیفہ المسیح الثلث کی طرف سے تعلیمی منصوبہ جاری ہوا۔یوں لگتا ہے کہ ان دونوں واقعات کے ساتھ ساتھ رونما ہونے میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اب پھر مسلم پین کی طرح علمی دور کا آغاز ہوا ہے اور خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ مومن تعلیم کے میدان میں اپنی عظمت دوبارہ قائم کریں اور یورپ کو علم کے میدان میں شکست دیں اور ایک بار پھر علمی دنیا کے امام بن کر اس کو ہمیشہ کے لئے قائم رکھیں۔بچو! جس طرح اسلام کی پہلی صدی کے آخر میں پین کی فتح اور مسلمانوں کے ذریعے علم کی ترقی کوئی اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی خاص تقدیروں میں سے ہے اسی طرح احمدیت کی پہلی صدی کے آخر میں ایک احمدی سائنسدان کا عالمی سطح پر ابھرنا اور سپین میں مسلمانوں کے زوال کے سات سو سال بعد جماعت احمدیہ کے ذریعے ایک نئی مسجد کا بننا بھی کوئی اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی خاص تقدیر ہے۔ان واقعات کی اہمیت کے پیش نظر ہم نے گذشتہ صدی کے عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی زندگی کے مختصر حالات لکھے ہیں تا کہ احمدی بچے ان کے نمونے کو سامنے رکھ کر علم کے میدان میں ساری دنیا سے آگے نکل جائیں اور خدا کی مخلوق کی خدمت کریں۔والسلام خاکسار VII