پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 1 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 1

15 /اکتوبر 1979ء کا دن تھا۔سویڈن کے شہر سٹاک ہوم سے اعلان ہوا کہ اس سال فزکس کا سب بڑا عالمی انعام دو امریکی سائنسدانوں کے ساتھ پہلے مسلمان سائنسدان کو دیا جاتا ہے۔اس صدی کے پہلے مسلمان سائنسدان نے یہ خبر لندن میں سنی۔ان کا سر خدا کی حمد میں جھک گیا۔اُن کے قدم خدا کے گھر کی طرف بڑھے۔وہ سیدھے مسجد فضل لندن پہنچے اور خدا کا شکر ادا کرنے کے لئے سجدے میں گر گئے۔ان کے وجود سے بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی ایک عظیم الشان پیشگوئی پوری ہوئی تھی جیسا کہ اس واقعہ سے اپنی سال پہلے آپ نے خدا سے خبر پا کر اعلان کیا تھا کہ ” میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رُو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔“ تجلیات الہیہ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 409) 1