پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 50 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 50

حصہ خرچ کا ادا کیا۔پھر دوسرے اداروں نے بھی اس میں حصہ لیا اور خاص طور پر غریب ممالک کے بچوں کو تعلیمی سہولتیں دے کر ان کی صلاحیتوں کے مطابق ان کو نقطہ عروج تک پہنچانا یہ آپ کا مقصد تھا اور اس میں قطعاً مذہبی تعصب کا اشارہ تک بھی نہیں تھا۔غیر احمدی ، پاکستانی ، غیر پاکستانی ، پولینڈ کے لڑکے ، عیسائی ، دہر یہ سب پر یہ فیض برابر تھا جو رحمانیت کا فیض ہے اور اللہ کے فضل سے اس کے ساتھ بنی نوع انسان کو بہت بڑا فائدہ پہنچا ہے۔۔۔۔۔۔اب یہ ہمارا بہت ہی پیارا علموں کا خزانہ، دنیاوی علوم میں بھی ،روحانی علوم میں بھی ترقی کرنے والا، ہمارا پیارا ساتھی اور بھائی ہم سے جدا ہوا،اللہ کے حوالے، اللہ کی پیار کی نگاہیں ان پر پڑیں اور ان کو سنبھال لیں اور اس کے علاوہ ان کی اولاد کے لیے بھی یہی دعا کریں کہ خدا ان سے ہمیشہ حسن سلوک رکھے شفقت اور رحمت کا سلوک رکھے اور ان کی دعاؤں کو آگے بھی ان کے خون میں ، ان کی نسلوں میں جاری کر دے جو ان کے حق میں قبول ہوئیں۔“ الفضل انٹرنیشنل لندن 10 تا 16 جنوری 1997ء) 50