پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 49 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 49

ویسا کوئی اور سائنس دان اس جیتی دنیا میں آپ کو دکھائی نہیں دے گا اور پھر خدائے واحد یگانہ کی عظمت کے نتیجے میں جو انکسار پیدا ہوتا ہے وہ پوری طرح آپ کی ذات میں ہمیشہ رہا۔نظام جماعت کے سامنے خادمانہ حیثیت کی حفاظت کی ہے۔۔۔مجھے ان کی انکساری کو دیکھ کر رشک آتا تھا کہ کتنا بڑا عالم ہے سائنس کے مضمون میں۔۔۔رفعتیں جو انسان کو عطا ہوتی ہیں ان کا انکساری سے گہرا تعلق ہے۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب مرحوم کے درجات بلند فرمائے ان کو بہت بلند مرتبے عطا فرمائے اور ان کی رفعتوں کی جو جان ہے یعنی دعاؤں کا پھل ، وہ جان اللہ تعالیٰ ان کی اولادوں اور نسلوں میں آگے جاری فرمائے۔بہت سے پاک اور نیک انجام ہیں جن کی بنیادیں بعض دفعہ انسان کی پیدائش سے پہلے ڈال دی جاتی ہیں۔چنانچہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب بھی ان ہی وجودوں میں سے ایک وجود ہیں۔ہر میدان میں ایسے ایسے انہوں نے میڈل بچپن سے حاصل کرنے شروع کیے ہیں، ریکارڈ پر ریکارڈ توڑتے چلے گئے اور بعض ایسے ریکارڈ جو پھر اور ہو ہی نہیں سکتے۔جب سو فیصدی نمبر لے لو گے تو ریکارڈ کیسے ٹوٹے گا۔اور پھر جب پاکستان میں ناقدری کی گئی تو انگلستان کی حکومت کی فراخ دلی ہے یا قدر شناسی کہنا چاہئے۔فراخ دلی کا سوال نہیں۔انہوں نے بڑی عزت کا سلوک کیا۔امپیریل کالج کی پروفیسر شپ کی سیٹ عطا کی اور مسلسل ان کے ساتھ بہت ہی عزت اور احترام کا سلوک جاری رکھا ہے۔پھر اٹلی نے آپ کی عزت افزائی کی۔انہوں نے جو ایک تحریک کی کہ میرے نزدیک وہاں ٹریسٹ میں ایک سنٹر بننا چاہئے سائنس کے فروغ کا۔تو حکومت اٹلی نے بڑا 49