پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

by Other Authors

Page 17 of 71

پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام — Page 17

سے رکھتے۔ان کی بہن کہتی ہیں کہ جب لاہور چلے گئے تو وہاں سے لکھ دیتے فلاں الماری میں فلاں حصہ میں یہ کتاب رکھی ہے بھجوا دیں۔خاکسار کے نام خط مرقومہ مارچ 1982ء) 1944 ء میں سلام نے بی۔اے آنرز کیا اور ہر مضمون میں اول آئے اور 90۔5 فیصد نمبر لے کر نیار یکارڈ قائم کیا اور سونے اور چاندی کے میڈل حاصل کئے۔گورنمنٹ کالج لاہور میں وہ کالج کے رسالے کے چیف ایڈیٹر اور کالج یونین کے صدر رہے۔1942ء میں انہوں نے ریاضی پر تحقیقی مقالہ بھی لکھا۔1946ء میں سلام نے اسی کالج سے ریاضی میں ایم۔اے کیا اور 95۔5 فیصد نمبر لے کر یونیورسٹی میں اول آئے۔غرض عبد السلام سکول سے ایم۔اے تک ہر امتحان میں اول آتے رہے اور اس دوران گل سات میڈل حاصل کیے۔سکول اور کالج کی پڑھائی کے دوران وہ با قاعدہ قرآن کریم کی تلاوت کرتے ، حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثیں پڑھتے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کا مطالعہ کرتے۔ریاضی کے علاوہ انہیں تاریخ اسلام، فلاسفی ، اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس سے بھی دلچسپی تھی اور کئی کتابیں پڑھ کر انہوں نے ان علوم میں مہارت پیدا کی۔17