فقہ المسیح — Page 34
فقه المسيح 34 =4 علم فقہ اور فقہاء فخر الأئمه، امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک اشتہار میں تحریر فرمایا کہ اُن کے 76 صفحے کے مضمون میں بجز بے تعلق باتوں اور بد زبانی اور افتراء کے اور خاک بھی نہیں تھا اور بد زبانی سے یہاں تک انہوں نے کام لیا کہ ناحق بے وجہ امام بزرگ حضرت فخر الائمہ، امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی شان بلند میں سخت تحقیر کے الفاظ استعمال کئے۔“ حنفی مذہب پر عمل کی مشروط ہدایت فرمایا :۔( مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحہ 196) شریعت کے عملی حصہ میں سب سے اوّل قرآن مجید ہے۔پھر احادیث صحیحہ جن کی سنت تائید کرتی ہے۔اور اگر کوئی مسئلہ اِن دونوں میں نہ ملے تو پھر میرا مذ ہب تو یہی ہے کہ حنفی مذہب پر عمل کیا جائے کیونکہ اس کی کثرت اس بات کی دلیل ہے کہ خدا کی مرضی یہی ہے مگر ہم کثرت کو قرآن مجید و احادیث کے مقابلہ میں بیچ سمجھتے ہیں۔اس کے بعض مسائل ایسے ہیں کہ قیاس صحیح کے بھی خلاف ہیں۔ایسی حالت میں احمدی علماء کا اجتہا داولی بالعمل ہے۔ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 209) مسیح موعود کے حنفی مذہب پر ہونے سے کیا مراد ہے؟ مولوی بہاء الدین صاحب احمد آبادی نے پوچھا کہ مکتوبات امام ربانی میں مسیح موعود کی نسبت لکھا ہے کہ وہ حنفی مذہب پر ہوگا۔اس کا کیا مطلب ہے؟ فرمایا: اس سے یہ مراد ہے کہ جیسے حضرت امام اعظم قرآن شریف ہی سے استدلال کرتے تھے۔اور قرآن شریف ہی کو مقدم رکھتے تھے۔اسی طرح مسیح موعود بھی قرآن شریف ہی کے