فقہ المسیح — Page 25
فقه المسيح 25 فقہ احمدیہ کے مآخذ کا متبع ہو اور اللہ اور اس کے رسول اور حشر و نشر اور جنت و دوزخ پر ایمان رکھے اور یہ وعدہ اور اقرار کرے کہ وہ اسلام کے علاوہ کوئی اور دین نہیں چاہتا اور وہ اس دین پر مرے جو دینِ فطرت ہے اور اللہ کی کتاب کو پکڑے رکھے اور سنت اور قرآن اور اجماع صحابہ سے جو ثابت ہو، اس پر عمل کرے اور جس نے ان تین چیزوں کو چھوڑا تو اس نے گویا اپنے نفس کو آگ میں چھوڑا۔(مواہب الرحمان۔روحانی خزائن جلد 19 صفحه 315 ترجمه از عربی عبارت) ایک صحابی کی رائے شرعی حجت نہیں یہ مسلم امر ہے کہ ایک صحابی کی رائے شرعی حجت نہیں ہو سکتی۔شرعی حجت صرف اجماع صحابہ ہے۔سو ہم بیان کر چکے ہیں کہ اس بات پر اجماع صحابہ نہو چکا ہے کہ تمام انبیاء فوت ہو چکے ہیں۔( براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 410) شرعی حجت صرف اجماع صحابہؓ ہے صاحب تفسیر ( تفسیر ثنائی۔ناقل ) لکھتا ہے کہ ابو ہریرہ فہم قرآن میں ناقص ہے اور اس کی درایت پر محدثین کو اعتراض ہے۔ابو ہریرہ میں نقل کرنے کا مادہ تھا اور درایت اور فہم سے بہت ہی کم حصہ رکھتا تھا۔“ کئی مقام میں محدثین نے ثابت کیا ہے کہ جوا مور فہم اور درایت کے متعلق ہیں اکثر ابو ہریرہ گان کے سمجھنے میں ٹھوکر کھاتا ہے اور غلطی کرتا ہے۔یہ مسلم امر ہے کہ ایک صحابی کی رائے شرعی حجت نہیں ہوسکتی۔شرعی حجت صرف اجماع صحابہ ہے۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 410) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اجتہاد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔کا اجتہاد سب اجتہادوں سے اسلم اور اقوئی اور اصح ہے۔“ (براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 169 )