فقہ المسیح — Page 24
فقه المسيح 24 24 فقہ احمدیہ کے مآخذ رحمتوں کی بارش کرے اُس نے تمام روحوں کو ہلاکت سے بچالیا اور اس اجماع میں تمام صحابہ شریک تھے۔ایک فرد بھی ان میں سے باہر نہ تھا۔اور یہ صحابہ کا پہلا اجماع تھا اور نہایت قابل شکر کارروائی تھی۔( براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 285-286 حاشیہ) حیات مسیح پر اجماع نہیں ہوا اگر یہ سوال ہو کہ اس امر پر اجماع ہوا ہے کہ ائمہ اربعہ کے مذاہب کے خلاف عمل نہ کیا جائے تو ہم اجماع کی حقیقت خوب کھول چکے ہیں۔۔۔امام احمد بن حنبل جو خدا سے ڈرتے تھے اور اس کی اطاعت کرتے تھے اُن کے اس قول کو یاد کرو کہ جو اجماع کا دعوی کرے وہ کا ذب ہے۔بہت سے اختلافات جزئیہ ائمہ اربعہ میں موجود ہیں اور ائمہ کے اجماع سے خارج ہیں اور اگر تم سمجھتے ہو کہ حیات عیسی" پر سند صحیح سے اور واضح بیان سے اجماع ہو چکا ہے تو یہ تمہارا اور تم جیسے دوسرے لوگوں کا افتراء ہے۔( اتمام الحجة - روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 280 ترجمه از عربی عبارت) اجماع کے معنوں میں اختلاف خود اجماع کے معنوں میں ہی اختلاف ہے۔بعض صحابہ تک ہی محمد و در کھتے ہیں بعض قرون ثلاثہ تک بعض ائمہ اربعہ تک مگر صحابہ اور ائمہ کا حال تو معلوم ہو چکا اور اجماع کے توڑنے کے لئے ایک فرد کا باہر رہنا بھی کافی ہوتا ہے۔چہ جائیکہ امام مالک رضی اللہ عنہ جیسا عظیم الشان امام جس کے قول کے کروڑہا آدمی تابع ہوں گے حضرت عیسی کی وفات کا صریح قائل ہو اور پھر یہ لوگ کہیں کہ ان کی حیات پر اجماع ہے۔( اتمام الحجة _روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 295 ) اجماع صحابہ کی اتباع ضروری ہے ہماری جماعت میں وہی داخل ہو گا جو دینِ اسلام میں داخل ہو اور کتاب اللہ اور سنتِ رسول