فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 23 of 611

فقہ المسیح — Page 23

فقه المسيح 23 23 سے افضل ہے اور تمام صحابہ کی شہادت سے کامل تر شہادت ہے۔اجماع صرف صحابہ کے زمانہ تک تھا فقہ احمدیہ کے مآخذ الحق مباحثہ لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 43) اجماع صرف صحابہ کے زمانہ تک تھا پھر فیح اعوج کا زمانہ شروع ہوگیا اور لوگ صراط مستقیم سے بھٹک گئے اور اس وجہ سے ضرورت محسوس ہوئی کہ رحمان خدا کی طرف سے ایک حکم الجة النور۔روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 415-416 ترجمه از عربی عبارت) مبعوث ہو۔قرآن مجید کے خلاف کوئی اجماع قابل قبول نہیں وَلَا نَقْبَلُ إِجْمَاعًا يُخَالِفُ الْقُرْآنَ وَحَسُبُنَا كِتَابُ اللَّهِ وَلَا نَسْمَعُ قَوْلَ الْآخَرِينَ ترجمہ: اور ہم کسی ایسے اجماع کو قبول نہیں کریں گے جو قرآن کریم کے مخالف ہو اور ہمارے لئے تو اللہ کی کتاب کافی ہے اور ہم (اس کے مقابلے میں ) دوسروں کے اقوال نہیں سنیں گے۔( انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد 11 صفحه 133 ترجمه از عربی عبارت ) صحابہ کا پہلا اجماع تمام انبیاء کی وفات پر ہوا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا اس امت پر اتنا بڑا احسان ہے کہ اس کا شکر نہیں ہو سکتا اگر وہ تمام صحابہ رضی اللہ عنہم کو مسجد نبوی میں اکٹھے کر کے یہ آیت نہ سناتے کہ تمام گزشتہ نبی فوت ہو چکے ہیں تو یہ امت ہلاک ہو جاتی۔کیونکہ ایسی صورت میں اس زمانے کے مفسد علماء یہی کہتے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا بھی یہی مذہب تھا کہ حضرت عیسی زندہ ہیں۔مگر اب صدیق اکبر کی آیت مدوحہ پیش کرنے سے اس بات پر کل صحابہ کا اجماع ہو چکا کہ کل گزشتہ نبی فوت ہو چکے ہیں بلکہ اس اجماع پر شعر بنائے گئے۔ابوبکر کی روح پر خدا تعالیٰ ہزاروں