فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 19 of 611

فقہ المسیح — Page 19

فقه المسيح 19 فقہ احمدیہ کے مآخذ ہیں وہ اس اجماع سے منکر ہیں۔ماسوا اس کے آپ صاحبان ہی فرمایا کرتے ہیں کہ حدیث کو بشرط صحت ماننا چاہئے اور قرآن کریم پر بغیر کسی شرط کے ایمان لانا فرض ہے۔الحق مباحثہ لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 41) خبر واحد سے قرآن پر زیادت ہوسکتی ہے میرا مذہب امام شافعی اور امام ابوحنیفہ اور امام مالک کے مذہب کی نسبت حدیث کی بہت رعایت رکھنے والا ہے کیونکہ میں صحیحین کی خبر واحد کو بھی جو تعامل کے سلسلہ سے مؤکد ہے اور احکام اور حدود اور فرائض میں سے ہو نہ حصہ دوم میں سے اس لائق قرار دیتا ہوں کہ قرآن پر اس سے زیادتی کی جائے اور یہ مذہب ائمہ ثلاثہ کا نہیں مگر یادر ہے کہ میں واقعی زیادتی کا قائل نہیں بلکہ میرا ایمان۔۔۔۔۔۔تِبْيَانَ لِكُلِّ شَيْءٍ پر ہے جیسا کہ میں ظاہر کر چکا ہوں۔الحق مباحثہ لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 100 ) حدیث سے مراد۔واقعات ماضیہ واخبار گزشتہ و آئندہ ایسی احاد حدیثیں جو سنن متوارثہ متعاملہ میں سے نہیں ہیں اور سلسلۂ تعامل سے کوئی معتد بہ تعلق نہیں رکھتیں وہ اس درجہ صحت سے گری ہوئی ہیں۔اب ہر ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ ایسی حدیثیں صرف اخبار گزشتہ و قصص ماضیہ یا آئندہ ہیں۔۔۔۔اور ظاہر ہے کہ سنن متوارثہ متعاملہ اور احکام متداولہ کے نکالنے کے بعد جو احادیث بکلی فرضیت تعامل سے باہر رہ جاتے ہیں وہ یہی واقعات واخبار و قصص ہیں جو تعامل کے تاکیدی سلسلہ سے باہر ہیں۔الحق مباحثہ لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 82) حدیث ، جو معارض قرآن نہ ہو قابل قبول ہے اگر نہایت ہی نرمی کریں تو ان حدیثوں کو ظن کا مرتبہ دے سکتے ہیں اور یہی محدثین کا