فقہ المسیح — Page 553
فقه المسيح 553 جلسہ سالانہ کا انعقاد ہوسکتا ہے مگر انہوں نے بھی سنت کے وہ معنے نہ سمجھے جو میاں رحیم بخش صاحب نے سمجھے انہوں نے تدبیر اور انتظام کے طور پر بہت سے ایسے کام کئے کہ جو نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائے اور نہ قرآن کریم میں وارد ہوئے۔“ حضرت عمرؓ کے محدثات حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی محدثات ہی دیکھو جن کا ایک رسالہ بنتا ہے۔اسلام کے لئے ہجری تاریخ انہوں نے مقرر کی اور شہروں کی حفاظت کے لئے کو تو ال مقرر کئے اور بیت المال کے لئے ایک باضابطہ دفتر تجویز کیا۔جنگی فوج کے لئے قواعد رخصت اور حاضری ٹھہرائے اور ان کے لڑنے کے دستور مقرر کئے اور مقدمات مال وغیرہ کے رجوع کے لئے خاص خاص ہدائتیں مرتب کیں اور حفاظت رعایا کے لئے بہت سے قواعدا اپنی طرف سے تجویز کر کے شائع کئے اور خود کبھی کبھی اپنے عہد خلافت میں پوشیدہ طور پر رات کو پھر نا اور رعایا کا حال اس طرح سے معلوم کرنا اپنا خاص کام ٹھہرایا۔لیکن کوئی ایسانیا کام اس عاجز نے تو نہیں کیا۔صرف طلب علم اور مشورہ امدا د اسلام اور ملاقات اخوان کے لئے یہ جلسہ تجویز کیا۔رہا مکان کا بنانا تو اگر کوئی مکان به نیت مہمانداری اور بہ نیت آرام هر یک صادر ووارد بنانا حرام ہے تو اس پر کوئی حدیث یا آیت پیش کرنی چاہیے اور اخویم حکیم نورالدین صاحب نے کیا گناہ کیا کہ محض اللہ اس سلسلہ کی جماعت کے لئے ایک مکان بنوا دیا۔جو شخص اپنی تمام طاقت اور اپنے مال عزیز سے دین کی خدمت کر رہا ہے اس کو جائے اعتراض ٹھہرانا کس قسم کی ایمانداری ہے۔اے حضرات مرنے کے بعد معلوم ہوگا ، ذرا صبر کرو۔وہ وقت آتا ہے کہ ان سب منہ زوریوں سے سوال کئے جاؤ گے۔آپ لوگ ہمیشہ یہ حدیث پڑھتے ہیں کہ جس نے اپنے وقت کے امام کو شناخت نہ کیا اور مر گیا وہ جاہلیت کی موت پر مرالیکن اس کی آپ کو کچھ بھی پرواہ نہیں کہ ایک شخص عین وقت پر یعنی چودھویں صدی کے سر پر آیا اور نہ صرف چودھویں صدی بلکہ عین