فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 483 of 611

فقہ المسیح — Page 483

فقه المسيح 483 متفرق بچاؤ۔جان بوجھ کر ہلاکت میں مت پڑھو اور راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر دعائیں کرو اور خدا تعالیٰ سے اپنے گناہ بخشوا ؤ کہ وہ قادر خدا ہے اور سب کچھ اسی کے قبضہ قدرت میں ہے۔باوجود ان احتیاطوں کے اگر تقدیر الہی آجائے تو صبر کرو۔( بدر 16 مئی 1907 صفحہ 6) زلزلہ کے وقت سجدہ ریز ہو جانا حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حضرت ام ناصر صاحبہ حرم اول حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی بنت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحب مرحوم نے بواسطه لجنہ اماء اللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ جب بڑا زلزلہ آیا صبح کا وقت تھا یکا یک شوروغل کی آوازیں آئیں اور جھٹکے شروع ہو گئے۔ہم اس وقت گھر میں وہ کمرہ جو کنوئیں کے اوپر تھا اور اب گرا دیا گیا ہے، اس میں تھے۔نوکر یں باہر سے دروازہ کھٹکھٹا تیں که دروازہ کھول کر باہر نکلو۔حضرت خلیفہ ثانی چار پائی پر چڑھ کر دروازہ کھولنے کی کوشش فرماتے مگر جھٹکوں کے باعث کھول نہیں سکتے تھے۔کنڈی کنڈے سے کچھ ہی پیچھے ہٹاتے تھے کہ زلزلہ کے جھٹکے سے ہاتھ چھوٹ جاتا اور حلقہ پیچھے ہٹ جاتا۔کئی بار ایسا ہوا۔بمشکل کنڈی کھولی۔سردی بھی لگ رہی تھی۔میں پردہ کے واسطے چادر اٹھانی چاہی مگر میاں صاحب نے میرا ہاتھ پکڑ کے مجھے جلدی سے باہر کھینچ لیا۔وہاں آنگن کی کنڈی بند تھی اسے بمشکل کھولا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور سب خدا کے حضور سجدہ میں گرے پڑے تھے۔میں نے چونکہ نماز نہیں پڑھنی تھی میں کھڑی رہی۔حضرت میاں صاحب نے مجھے ہاتھ سے پکڑ کرسجدہ میں گرا دیا۔برتھ کنٹرول (سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 255) حضرت مسیح موعود تحریر فرماتے ہیں : قرآن شریف میں صرف یہ آیت ہے نِسَآءُ كُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى