فقہ المسیح — Page 467
فقه المسيح 467 متفرق قرآن کریم اور سائنس فرمایا: اس وقت خدا تعالیٰ نے مذہبی امور کو قصے اور کتھا کے رنگ میں نہیں رکھا ہے بلکہ مذہب کو ایک سائنس (علم ) بنا دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ زمانہ کشف حقائق کا زمانہ ہے جبکہ ہر بات کو علمی رنگ میں ظاہر کیا جاتا ہے۔میں اس لئے ہی بھیجا گیا ہوں کہ ہر اعتقادکو اور قرآن کریم کے قصص کو علمی رنگ میں ظاہر کروں۔الحکم 10 راپریل 1902 صفحہ 6) قرآن کا صرف ترجمہ پڑھ لینا کافی ہے یا نہیں؟ فرمایا: ہم ہرگز فتویٰ نہیں دیتے کہ قرآن کا صرف ترجمہ پڑھا جاوے۔اس سے قرآن کا اعجاز باطل ہوتا ہے جو شخص یہ کہتا ہے وہ چاہتا ہے کہ قرآن دنیا میں نہ رہے بلکہ ہم تو یہ بھی کہتے ہیں کہ جو دعائیں رسول اللہ ﷺ نے مانگی ہیں وہ بھی عربی میں پڑھی جاویں دوسرے جو اپنی حاجات وغیرہ ہیں ماثورہ دعا کے علاوہ وہ صرف اپنی زبان میں مانگی جاویں۔ایک شخص نے کہا کہ حضور حنفی مذہب میں صرف ترجمہ پڑھ لینا کافی سمجھا گیا ہے فرمایا: اگر یہ امام اعظم کا مذہب ہے تو پھر ان کی خطا ہے۔“ نماز اور قرآن شریف کا ترجمہ جاننا ضروری ہے البدریکم مئی 1903 صفحہ 115) مولا نا محمد احسن صاحب نے عرض کیا کہ لَا تَقْرَبُوا الصَّلوةَ وَ أَنْتُمْ سُكَرَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ (النساء:44) سے ثابت ہے کہ انسان کو اپنے قول کا علم ہونا ضروری ہے۔اس پر حضرت اقدس نے فرمایا: