فقہ المسیح — Page 466
فقه المسيح 466 متفرق قرآن شریف کی جامعیت فرمایا: متفرق کل چیزیں قرآن شریف میں موجود ہیں۔اگر انسان عقل مند ہو تو اس کے لئے وہ کافی ہے۔یورپین لوگ ایک قوم سے معاہدہ کرتے ہیں۔اس کی ترکیب عبارت ایسی رکھ دیتے ہیں کہ دراز عرصہ کے بعد بھی نئی ضرورتوں اور واقعات کے پیش آنے پر بھی اس میں استدلال اور استنباط کا سامان موجود ہوتا ہے۔ایسا ہی قرآن شریف میں آئندہ کی ضرورتوں کے مواد اور سامان موجود ہیں۔از نوٹ بک مولوی شیر علی صاحب بحوالہ ملفوظات جلد اوّل صفحہ 533) قرآن کریم میں سب قوانین موجود ہیں فرمایا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس ملک کے لئے نہ صرف رسول کر کے بھیجا بلکہ اس ملک کا بادشاہ بھی بنا دیا اور قرآن شریف کو ایک ایسے قانون کی طرح مکمل کیا جس میں دیوانی فوجداری مالی سب ہدا یتیں ہیں سو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت ایک بادشاہ ہونے کے تمام فرقوں کے حاکم تھے اور ہر ایک مذہب کے لوگ اپنے مقدمات آپ سے فیصلہ کراتے تھے۔قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ایک دفعہ ایک مسلمان اور ایک یہودی کا آنجناب کی عدالت میں مقدمہ آیا تو آنجناب نے تحقیقات کے بعد یہودی کوسچا کیا اور مسلمان پر اُس کے دعوے کی ڈگری کی۔چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 242 ،243)