فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 465 of 611

فقہ المسیح — Page 465

فقه المسيح 465 امور معاشرت ، رہن سہن ، باہمی تعاون اقسام روٹی کے سامنے آجایا کرتے تھے آپ کسی کو رد نہ فرماتے تھے۔حضرت مسیح موعود کا وسمہ اور مہندی استعمال کرنا حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب روایت کرتے ہیں : (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 423) ابتدائے ایام میں آپ وسمہ اور مہندی لگایا کرتے تھے پھر دوران سر کے دورے بکثرت ہونے کی وجہ سے سر اور ریش مبارک پر آخر عمر تک مہندی ہی لگاتے رہے۔وسمہ ترک کر دیا تھا۔البتہ کچھ روز انگریزی وسمہ بھی استعمال فرمایا مگر پھر ترک کر دیا۔آخری دنوں میں میر حامد شاہ صاحب نے ایک وسمہ تیار کر کے پیش کیا تھا وہ لگاتے تھے۔اس سے ریش مبارک میں سیا ہی آگئی تھی مگر اس کے علاوہ ہمیشہ برسوں مہندی پر ہی اکتفا کی جو اکثر جمعہ کے جمعہ یا بعض اوقات اور دنوں میں بھی آپ نائی سے لگوایا کرتے تھے۔(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 413) ایک موقعہ پر مہندی اور وسمہ کی نسبت ذکر ہوا۔حضور نے فرمایا : اکثرا کا بر اس طرف گئے ہیں کہ وسمہ نہ لگا نا چاہیے یا مہندی لگائی جاوے یا وسمہ اور مہندی ملا کر 66 (البدر 8 مئی 1903 ء صفحہ 1)