فقہ المسیح — Page 455
فقه المسيح 455 امور معاشرت ، رہن سہن ، باہمی تعاون تین چار ماشہ تک تو حرج نہیں لیکن زیادہ کا استعمال منع ہے۔اصل میں سونا چاندی عورتوں کی زینت کے لیے جائز رکھا ہے۔ہاں علاج کے طور پر ان کا استعمال منع نہیں جیسے کسی شخص کو کوئی عارضہ ہو اور چاندی سونے کے برتن میں کھانا طبیب بتلاوے تو بطور علاج کے صحت تک وہ استعمال کر سکتا ہے۔ایک شخص آنحضرت ﷺ کے پاس آیا۔اُسے جو ئیں بہت پڑی ہوئی تھیں۔آپ نے حکم دیا کہ تو ریشم کا کرتہ پہنا کر اس سے جوئیں نہیں پڑتیں۔(ایسے ہی خارش والے کے لیے ریشم کا لباس مفید ہے)۔رشوت کے روپیہ سے بنائی گئی جائیداد البدر 24 اگست 1904 ، صفحہ 8 ایک صاحب نے سوال کیا کہ اگر ایک شخص تائب ہو تو اس کے پاس جو اول جائیدا درشوت وغیرہ سے بنائی ہو اس کا کیا حکم ہے۔فرمایا: شریعت کا حکم ہے کہ تو بہ کرے تو جس جس کا وہ حق ہے وہ اسے پہنچایا جاوے۔رشوت اور ہدیہ میں ہمیشہ تمیز چاہیے۔رشوت وہ مال ہے کہ جب کسی کی حق تلفی کے واسطے دیا یا لیا جاوے ور نہ اگر کسی نے ہمارا ایک کام محنت سے کر دیا ہے اور حق تلفی بھی کسی کی نہیں ہوئی تو اس کو جو دیا جاوے گا۔وہ اس کی محنت کا معاوضہ ہے۔طاعون زدہ علاقہ میں جانے کی ممانعت البدر 27 مارچ 1903 صفحہ 76) ایک شخص نے دریافت کیا کہ میرے اہل خانہ اور بچے ایک ایسے مقام میں ہیں جہاں طاعون کا زور ہے۔میں گھبرایا ہوا ہوں اور وہاں جانا چاہتا ہوں۔فرمایا:۔مت جاؤ۔لَا تُلْقُوا بِا يُدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرة: 196) پچھلی رات کو اٹھ کر اُن