فقہ المسیح — Page li
حرف آغاز حكم عدل کا فقہی اسلوب اب آ گیا مسیح جو دیں کا امام ہے دیں کی تمام جنگوں کااب اختتام ہے 15۔نئی ایجادات سے فائدہ اُٹھانا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب زمانہ اپنے رنگ ڈھنگ بدل رہا تھا۔انیسویں صدی عیسوی میں سائنسی ایجادات میں اس قدر تیزی آئی جو اس سے پہلے کبھی نہیں آئی تھی۔نت نئی ایجادات نے زندگی کا منظر نامہ بالکل بدل کر رکھ دیا۔تار، ریل، چھاپہ خانے ، فوٹوگرافی، فونوگراف، ٹیکہ، وغیرہ ایسی ایجادات تھیں جس کا خاص تعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ تھا۔حضور نے بار بار فرمایا کہ اس دور میں روحانی اور جسمانی ہر دو برکات کی بارش ہورہی ہے۔نئی ایجادات نے دنیا کو قریب تر کر دیا۔پریس کی ایجاد نے ہر مذہب کے ماننے والوں میں ایک جوش پیدا کر دیا کہ وہ اپنے مذہب کی خوب اشاعت کریں۔اس ایجاد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عیسائی پادریوں نے اسلام کے خلاف کثرت کے ساتھ کتابیں لکھ کر شائع کروائیں اور انہیں سارے ہندوستان میں پھیلا دیا۔اسی طرح ہندوؤں نے بھی اسلام کو اپنا تختہ مشق بنایا اور کثرت سے اعتراضات سے بھری ہوئی کتا میں لکھیں لیکن دوسری طرف مسلمانوں کی پستی کا یہ حال تھا که مدا فعت تو در کنار ایسی ایجادات کو بھی خلاف اسلام قرار دینے پر تل گئے۔خاص طور پر فوٹو گرافی پر بہت اعتراض کئے گئے اور جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فوٹواتر وائی تو ایک شور مچ گیا کہ دیکھو اس نے ایک حرام کام کیا ہے۔آپ نے قرآن کریم اور حدیث کی روشنی میں دلائل کے ساتھ اس مسئلہ کو واضح فرمایا کہ حدیث میں جن تصویروں کی ممانعت آئی ہے اس کا موجودہ دور کی فوٹوگرافی سے تعلق نہیں۔فوٹو تو ایک عکس ہے جیسے آنکھ میں تصویر بنتی ہے، پانی میں عکس بنتا ہے۔فرمایا 29 29