فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 451 of 611

فقہ المسیح — Page 451

فقه المسيح 451 امور معاشرت ، رہن سہن ، باہمی تعاون مصنوعی گواہوں کا بنانا کیسا ہے؟ فرمایا: اول تو اس مقدمہ کے پیروکار بنو جو بالکل سچا ہو۔تفتیش کر لیا کرو کہ مقدمہ سچا ہے یا جھوٹا پھر سچ آپ ہی فروغ حاصل کرے گا۔دوم گواہوں سے آپ کا کچھ واسطہ ہی نہیں ہونا چاہیے۔یہ موکل کا کام ہے کہ وہ گواہ پیش کرے۔یہ بہت ہی بُری بات ہے کہ خود تعلیم دی جاوے کہ چند گواہ تلاش کر لاؤ اور ان کو یہ بات سکھا دو یتم خود کچھ بھی نہ کہو۔موکل خود شہادت پیش کرے خواہ وہ کیسی ہی ہو۔اشعار اور نظم پڑھنا التحام 24 را پریل 1903 صفحہ 10 ) اشعار اور نظم پر سوال ہوا تو فرمایا: نظم تو ہماری اس مجلس میں بھی سنائی جاتی ہے آنحضرت ﷺ نے بھی ایک دفعہ ایک شخص۔۔۔خوش الحان کی تعریف سن کر اس سے چند ایک اشعار سنے پھر فرمایا کہ رَحِمَكَ اللهُ یہ لفظ آپ جسے کہتے تھے وہ جلد ہی شہید ہو جاتا چنانچہ وہ بھی میدان میں جاتے ہی شہید ہو گیا۔ایک صحابی نے حضرت عے کے بعد مسجد میں شعر پڑھے۔حضرت عمرؓ نے روکا کہ مسجد میں مت پڑھو، وہ غصہ میں آگیا اور کہا کہ تو کون ہے کہ مجھے روکتا ہے میں نے اسی جگہ اور اسی مسجد میں آنحضرت علی کے سامنے اشعار پڑھے تھے اور آپ نے مجھے منع نہ کیا۔حضرت عمرؓ خاموش ہو گئے۔شعر کہنا البدر 27 مارچ 1903 ء صفحہ 74) ایک شخص کا اعتراض پیش ہوا کہ مرزا صاحب شعر کہتے ہیں۔فرمایا: آنحضرت ﷺ نے بھی خود شعر پڑھتے ہیں۔پڑھنا اور کہنا ایک ہی بات ہے۔پھر آنحضرت ﷺ کے گل صحابی شاعر تھے۔حضرت عائشہ ، امام حسن اور امام حسین کے قصائد