فقہ المسیح — Page v
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عرض حال حضرت خلیفہ اسی الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت واجازت سے حضرت امام الزمان مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فتاویٰ جو مختلف مواقع پر ارشاد فرمائے گئے حضور علیہ السلام کی کتب اور ملفوظات میں مندرج ہیں ان کو یکجا کر کے کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے۔مسیح موعود کے لئے پہلے سے خبر دی گئی ہے کہ وہ اسلام کے مختلف فرقوں اور تمام دنیا کے لئے حکم ہو کر آئے گا اور اپنے تمام قول اور فعل میں عادل ہوگا۔حضرت امام الزماں فرماتے ہیں:۔اب تم خود یہ سوچ لو اور اپنے دلوں میں فیصلہ کر لو کہ کیا تم نے میرے ہاتھ پر جو بیعت کی ہے اور مجھے مسیح موعود، حکم، عدل مانا ہے تو اس ماننے کے بعد میرے کسی فیصلہ یا فعل پر اگر دل میں کوئی کدورت یا رنج آتا ہے تو اپنے ایمان کا فکر کرو۔وہ ایمان جو خدشات اور توہمات سے بھرا ہوا ہے کوئی نیک نتیجہ پیدا کرنے والا نہیں ہوگا۔لیکن اگر تم نے بچے دل سے تسلیم کر لیا ہے کہ مسیح موعود واقعی حکم ہے تو پھر اس کے حکم اور فعل کے سامنے اپنے ہتھیار ڈال دو اور اس کے فیصلوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھو تا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک باتوں کی عزت اور عظمت کرنے والے ٹھہر و۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کافی ہے۔وہ تسلی دیتے ہیں کہ وہ تمہارا امام ہوگا۔وہ حکم عدل ہوگا۔اگر اس پر تسلی نہیں ہوتی تو کب ہوگی۔(ملفوظات جلد دوم صفحہ ۵۲) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فتاویٰ کی الگ کتابی صورت میں اشاعت سے غرض یہ ہے