فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 438 of 611

فقہ المسیح — Page 438

فقه المسيح 438 امور معاشرت ، رہن سہن ر با ہمی تعاون بیمار کے بہت قریب جانا اور مکان کے اندر جانا اس کے واسطے ضروری نہیں ہے وہ حال معلوم کر کے مشورہ دے۔ایسا ہی خدمت کرنے والوں کے واسطے بھی ضروری ہے کہ اپنا بچاؤ بھی رکھیں اور بیمار کی ہمدردی بھی کریں۔طاعون سے مرنے والے کو غسل کیسے دیں؟ سوال ہوا کہ طاعون زدہ کے غسل کے واسطے کیا حکم ہے؟ فرمایا: ( بدر 4 اپریل 1907 صفحہ 6) مومن طاعون سے مرتا ہے تو وہ شہید ہے۔شہید کے واسطے غسل کی ضرورت نہیں۔سوال ہوا کہ اس کو کفن پہنایا جائے یا نہیں؟ فرمایا: شہید کے واسطے کفن کی ضرورت نہیں۔وہ انہیں کپڑوں میں دفن کیا جاوے۔ہاں اس پر ایک سفید چادر ڈال دی جائے تو ہرج نہیں۔( بدر 4 اپریل 1907 صفحہ 6) طاعون زدہ علاقوں کے احمدیوں کے واسطے حکم یکم اپریل 1907ء کی صبح کو حضرت اقدس مع خدام باہر سیر کے واسطے تشریف لے گئے۔راستہ میں عاجز راقم ( حضرت مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر بدر۔ناقل ) کو مخاطب کر کے فرمایا: اخبار میں چھاپ دو اور سب کو اطلاع کر دو کہ یہ دن خدا تعالیٰ کے غضب کے دن ہیں۔اللہ تعالیٰ نے کئی بار مجھے بذریعہ وحی فرمایا ہے کہ غَضَبْتُ غَضَبًا شَدِيدًا آج کل طاعون بہت بڑھتا جاتا ہے اور چاروں طرف آگ لگی ہوئی ہے۔میں اپنی جماعت کے واسطے خدا تعالیٰ سے بہت دُعا کرتا ہوں کہ وہ اس کو بچائے رکھے مگر قرآن شریف سے یہ ثابت ہے کہ جب قہر الہی نازل ہوتا ہے تو بدوں کے ساتھ نیک بھی لیٹے جاتے ہیں اور پھر ان کا حشر اپنے اپنے اعمال کے مطابق ہوگا۔دیکھو حضرت نوح کا طوفان سب پر پڑا اور ظاہر ہے کہ ہرایک