فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 437 of 611

فقہ المسیح — Page 437

فقه المسيح 437 امور معاشرت ، رہن سہن ، باہمی تعاون وجودی فرقے کا ذبیحہ کھانا ایک شخص نے سوال کیا کہ ہمارے شہر میں وجودی فرقہ کے لوگ کثرت سے ہیں اور ذبیحہ وغیرہ انہی کے ہاتھ سے ہوتا ہے۔کیا اس کا کھانا حلال ہے کہ نہیں ؟ فرمایا: بہت تجسس کرنا جائز نہیں ہے۔موٹے طور پر جو انسان مشرک یا فاسق ہو اس سے پر ہیز کرو۔عام طور پر اس طرح تجسس کرنے سے بہت سی مشکلات در پیش آتی ہیں جو بیجہ، اللہ کا نام لے کر کیا جاوے اور اس میں اسلام کے آداب مد نظر ہوں وہ خواہ کسی کا ہو، جائز ہے۔(البدر 16 جولائی 1904 صفحہ 4) خواب کا پورا کرنا ایک دوست نے حضرت کی خدمت میں اپنی بیوی کا خواب لکھا کہ کسی شخص نے خواب میں میری بیوی کو کہا کہ تمہارے بیٹے پر بڑا بوجھ ہے اس پر سے صدقہ اتارو اور ایسا کرو کہ چنے بھگو کر مٹی کے برتن میں رکھ کر اور لڑکے کے بدن کا کرتہ اتار کر اس میں باندھ کر رات سوتے وقت سرہانے چار پائی کے نیچے رکھ دو اور ساتھ چراغ جلا دو صبح کسی غیر کے ہاتھ اٹھوا کر چورا ہے میں رکھ دو۔یہ خواب لکھ کر حضرت سے دریافت کیا کہ کیا جائز ہے کہ ہم خواب اسی طرح سے پورا کریں۔جواب میں حضرت نے تحریر فرمایا: جائز ہے کہ اس طرح سے کریں اور خواب کو پورا کرلیں۔“ طبیب ہمدردی کرے اور احتیاط بھی ( بدر 4 اپریل 1907 صفحہ 6) سوال ہوا کہ طاعون کا اثر ایک دوسرے پر پڑتا ہے۔ایسی صورت میں طبیب کے واسطے کیا حکم ہے؟ فرمایا: طبیب اور ڈاکٹر کو چاہئے کہ وہ علاج معالجہ کرے اور ہمدردی دکھائے لیکن اپنا بچاؤ رکھے۔