فقہ المسیح — Page 432
فقه المسيح 432 امور معاشرت ، رہن سہن ، باہمی تعاون نوکری پر بآسانی سستے مل سکتے ہیں۔اگر ایسے لوگوں سے کھانا پکوایا جائے تو یہ کیا جائز ہے؟ یہ لوگ حرام حلال کی پہچان نہیں رکھتے۔فرمایا: اس ملک کے حالات کے لحاظ سے جائز ہے کہ اُن کو نوکر رکھ لیا جائے اور اپنے کھانے وغیرہ کے متعلق ان سے احتیاط کرائی جائے۔یہ بھی سوال ہوا کہ کیا ایسی عورتوں سے نکاح جائز ہے؟ فرمایا: اس ملک میں اور ان علاقوں میں بحالت اضطرار ایسی عورتوں سے نکاح جائز ہے لیکن صورت نکاح میں اُن کو کپڑے پہنانے اور اسلامی شعار پر لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔شادی پر عورتوں کا مل کر گیت گانا ( بدر 26 ستمبر 1907 صفحہ 6) سوال کیا گیا کہ لڑکی یا لڑکے والوں کے ہاں جو جوان عورتیں مل کر گاتی ہیں وہ کیسا ہے؟ حضرت اقدس نے فرمایا: اصل یہ ہے کہ یہ بھی اسی طرح پر ہے۔اگر گیت گندے اور نا پاک نہ ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ میں تشریف لے گئے تو لڑکیوں نے مل کر آپ کی تعریف میں گیت گائے تھے۔اصحاب احمد جلد 2 صفحہ 552 نیا ایڈیشن) بعض مواقع پر غیر معمولی خوشی کا اظہار کرنا حضرت نواب محمد علی خان صاحب تحریر کرتے ہیں : (دسمبر 1901ء) آج میں نے حضرت اقدس کو لکھ کر بھیجا کہ حضور کے ہاں جو بشیر، شریف احمد اور مبارکہ کی آمین ہوئی ہے اس میں جو تکلفات ہوئے ہیں وہ گو خاص صورت رکھتے ہیں کیونکہ مخدوم زادگان پیشگوئیوں کے ذریعہ سے پیدا ہوئے۔ان کے ایسے مواقع