فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 420 of 611

فقہ المسیح — Page 420

فقه المسيح 420 نئی ایجادات آپ نے فرمایا کہ تو اُن میں سے نہیں ہے۔غرض نیت کو بہت بڑا دخل ہے اور حفظ مراتب ضروری شے ہے۔منشی نظیر حسین صاحب: میں خود تصویر کشی کرتا ہوں۔اس کے لیے کیا حکم ہے؟ فرمایا: اگر کفر اور بت پرستی کو مدد نہیں دیتے۔تو جائز ہے، آج کل نقوش و قیافہ کا علم بہت بڑھا ہوا ہے۔( الحکم 24 مئی 1904 ء صفحہ 3) تصویر مفسد نماز نہیں ایک شخص نے دریافت کیا کہ تصویر کی وجہ سے نماز فاسد تو نہیں ہوتی۔جواب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔کفار کے تتبع پر تو تصویر ہی جائز نہیں۔ہاں نفس تصویر میں حرمت نہیں بلکہ اُس کی حرمت اضافی ہے، اگر نفس تصویر مفسد نماز ہو تو میں پوچھتا ہوں کہ کیا پھر روپیہ پیسہ نماز کے وقت پاس رکھنا مفسد نہیں ہو سکتا۔اس کا جواب اگر یہ دو کہ روپیہ پیسہ کا رکھنا اضطراری ہے۔میں کہوں گا کیا اگر اضطرار سے پاخانہ آجاوے تو وہ مفسد نماز نہ ہوگا۔اور پھر وضو کرنا نہ پڑے گا۔اصل بات یہ ہے کہ تصویر کے متعلق یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا اس سے کوئی دینی خدمت د ہے یا نہیں۔اگر یوں ہی بے فائدہ تصویر رکھی ہوئی ہے اور اس سے کوئی دینی فائدہ مقصود مقصود۔نہیں تو یہ لغو ہے اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ (المومنون : 4) لغو سے اعراض کرنا مومن کی شان ہے، اس لیے اس سے بچنا چاہیے لیکن ہاں اگر کوئی دینی خدمت اس ذریعے سے بھی ہو سکتی ہو تو منع نہیں ہے کیونکہ خدا تعالیٰ علوم کو ضائع نہیں کرنا چاہتا۔مثلاً ہم نے ایک موقعہ پر عیسائیوں کے مثلث خدا کی تصویر دی ہے جس میں روح القدس بشکل کبوتر دکھایا گیا ہے اور باپ اور بیٹے کی بھی جدا جدا تصویر دی ہے۔اس سے ہماری یہ غرض