فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 404 of 611

فقہ المسیح — Page 404

فقه المسيح 404 بدعات اور بد رسومات یہ صرف ان لوگوں کا اختراع ہے اور اس سے بچنا چاہیئے۔ہاں ہم یہ کہتے ہیں کہ كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ (التوبة : 119) صادق کی صحبت میں رہو تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سے امور میں مشکلات آسان ہو جاتے ہیں۔شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمتہ بڑے خدا رسیدہ اور بڑے قبولیت والے انسان تھے۔انہوں نے لکھا ہے کہ جس نے خدا تعالیٰ کا راہ دیکھنا ہو وہ قرآن شریف کو پڑھے۔اب اگر ہم آنحضرت ﷺ کے فرمودہ طریق پر کچھ بڑھا ئیں اور نئی باتیں ایجاد کریں یا اس کے برخلاف چلیں تو یہ کفر ہو گا۔اس زمانہ میں جیسا کہ علماء کے درمیان بہت سے فرقے بن گئے ہیں۔ایسا ہی فقراء کے درمیان بھی بہت سے فرقے بن گئے ہیں اور سب اپنی اپنی باتیں نئی طرز کی نکالتے ہیں۔تمام زمانہ کا یہ حال ہورہا ہے کہ ہر جگہ اصلاح کی ضرورت ہے۔اسی واسطے خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں وہ مجدد بھیجا ہے جس کا نام مسیح موعود رکھا گیا ہے اور جس کا انتظار مدت سے ہور ہا تھا اور تمام نبیوں نے اس کے متعلق پیشگوئیاں کی تھیں اور اس سے پہلے زمانہ کے بزرگ خواہش رکھتے تھے کہ وہ اس کے وقت کو پائیں۔تسبیح کا استعمال کیسا ہے؟ ( بدر 15 نومبر 1906 صفحہ 5) ایک شخص نے ذکر کیا کہ مخالف کہتے ہیں کہ یہ لوگ نمازیں تو پڑھتے ہیں لیکن تسبیحیں نہیں رکھتے۔فرمایا: صحابہ کے درمیان کہاں تسبیحیں ہوتی تھیں۔یہ تو ان لوگوں نے بعد میں باتیں بنائی ہیں۔ایک شخص کا ذکر ہے کہ وہ لمبی تسبیح ہاتھ میں رکھا کرتا تھا اور کوچہ میں سے گذر رہا تھا۔راستہ میں ایک بڑھیا نے دیکھا کہ خدا کا نام تیج پر گن رہا ہے۔اس نے کہا کہ کیا کوئی دوست کا نام گن کر لیتا ہے۔اس نے اسی جگہ تسبیح پھینک دی۔اللہ تعالیٰ کی نعمتیں بے حساب ہیں ان کو کون گن سکتا ہے۔بدر 22 مارچ 1906 ء صفحہ 2)