فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 381 of 611

فقہ المسیح — Page 381

فقه المسيح 381 بدعات اور بد رسومات بھی ان تکالیف کو اُٹھانے کی ضرورت ہے؟ فرمایا پس شکر کرنا چاہیے کہ اس وقت خدا نے پہاڑ کی چوٹی پر سے مصفی اور شیریں پانی کا چشمہ جاری فرمایا ہے جس کے ہوتے ہوئے ان تکالیف میں پڑ نا خدا کی ناشکری اور جہالت ہے۔حضور کے اس ارشاد کے بعد جو ایک پر سرور کیفیت خاکسار نے محسوس کی وہ یہ تھی اُن امور سے جن کا اسوۂ حسنہ سے ثبوت نہ تھا۔حضور نے اتفاق نہ فرمانے کے باوجود ان متوفی بزرگوں کے متعلق کوئی کلمہ رکیک نہ فرمایا بلکہ ایک وقتی ضرورت کے ماتحت اُن کی نیک نیتی پر محمول فرما کر اُن کا معاملہ خدا پر چھوڑ دیا۔(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 69، 70) بدعات سے اجتناب کے لئے عورتوں کو خصوصی نصائح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عورتوں کو نصائح کرتے ہوئے ایک اشتہار شائع کیا جس میں آپ نے تحریر فرمایا: جس شخص کے پاس یہ اشتہار پہنچے اس پر فرض ہے کہ گھر جا کر اپنے کنبے کی عورتوں کو تمام مضمون اس اشتہار کا اچھی طرح سمجھا کر سنادے اور ذہن نشین کر دے اور جو عورت خواندہ ہو اس پر بھی لازم ہے کہ ایسا ہی کرے۔اشتہار بغرض تبلیغ و انذار چونکہ قرآن شریف و احادیث صحیحہ نبویہ سے ظاہر و ثابت ہے کہ ہر یک شخص اپنے کنبہ کی عورتوں وغیرہ کی نسبت جن پر کسی قدر اختیار رکھتا ہے سوال کیا جائے گا کہ آیا بے راہ چلنے کی حالت میں اس نے ان کو سمجھایا اور راہ راست کی ہدایت کی یا نہیں ، اس لئے میں نے قیامت کی باز پرس سے ڈر کر مناسب سمجھا کہ ان مستورات و دیگر متعلقین کو ( جو ہمارے رشتہ داروا قارب وواسطہ دار ہیں) ان کی بے راہیوں ، بدعتوں پر بذریعہ اشتہار کے انہیں خبر دار کروں کیونکہ میں