فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xlii of 611

فقہ المسیح — Page xlii

حرف آغاز حكم عدل کا فقہی اسلوب جذ بہ ہمیشہ پیش نظر رہتا تھا۔اسی وجہ سے بعض دفعہ آپ نے اپنی پیشگوئیوں کے پورا ہونے پر شکر گزاری کے اظہار کے طور پر پر تکلف دعوت بھی کی۔حضور علیہ السلام اپنے بچوں کو بھی شعائر اللہ میں سے سمجھتے تھے۔اسی حوالے سے یہ واقعہ قابلِ ذکر ہے کہ جون 1897ء میں آپ نے اپنے صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی آمین کی تقریب منعقد کی جس میں آپ نے اپنے احباب کو پر تکلف دعوت دی اور اس موقعہ پر آپ نے ایک نظم لکھی حمد وثناء اسی کو جو ذات جاودانی یہ نظم آمین کی تقریب میں پڑھ کر سنائی گئی اندر زنانہ میں خواتین پڑھتی تھیں اور با ہر مرد تاریخ احمدیت جلد 1 صفحہ 612،611) اور بچے پڑھتے تھے۔اس کے بعد دسمبر 1901ء میں حضور نے اپنے بچوں صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ، صاحبزادہ مرزا شریف احمد اور صاحبزادی نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی تقریب آمین منعقد کی۔اس موقعہ پر حضرت نواب محمد علی خان صاحب نے حضرت مسیح موعود کی خدمت اقدس میں تحریر کیا کہ حضور کے ہاں جو بشیر، شریف احمد اور مبارکہ کی آمین ہوئی ہے اس میں جو تکلفات ہوئے ہیں وہ گو خاص صورت رکھتے ہیں کیونکہ مخدوم زادگان پیشگوئیوں کے ذریعے پیدا ہوئے۔ان کے ایسے مواقع پر جو اظہار خوشی کی جائے وہ کم ہے مگر ہم لوگوں کے لئے کیونکہ حضور بروز محمد ہیں اس لئے ہمارے لئے سنت ہو جائیں 66 گے۔اس پر سیر میں کچھ فرمایا جائے۔“ اس پر حضرت اقدس نے سیر کرتے ہوئے تقریر فرمائی کہ الاعمال بالنیات ایک مسلمہ مسئلہ اور صحیح ترین حدیث ہے۔اگر کوئی ریاء 20 20