فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 356 of 611

فقہ المسیح — Page 356

فقه المسيح پاک چیزیں حلال ہیں فرمایا: 356 حلت و حرمت حلت و حرمت جو چیز بُری ہے وہ حرام ہے اور جو چیز پاک ہے وہ حلال۔خدا تعالیٰ کسی پاک چیز کو حرام قرار نہیں دیتا بلکہ تمام پاک چیزوں کو حلال فرماتا ہے۔ہاں جب پاک چیزوں ہی میں بُری اور گندی چیزیں ملائی جاتی ہیں تو وہ حرام ہو جاتی ہیں۔اب شادی کو دف کے ساتھ شہرت کرنا جائز رکھا گیا ہے لیکن اس میں جب ناچ وغیرہ شامل ہو گیا تو وہ منع ہو گیا۔اگر اسی طرح پر کیا جائے جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو کوئی حرام نہیں۔دریائی جانوروں کی حلت کا اصول سوال پیش ہوا کہ دریائی جانور حلال ہیں یا نہیں؟ فرمایا: (بدر 31 /اکتوبر 1907ء صفحہ 8) دریائی جانور بے شمار ہیں۔ان کے واسطے ایک ہی قاعدہ ہے۔جو خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرما دیا ہے کہ جو ان میں سے کھانے میں طیب پاکیزہ اور مفید ہوں ان کو کھا لو اور دوسروں کو مت کھاؤ۔“ اصل میں اشیاء حلال ہیں (بدر 5 ستمبر 1907 ء صفحہ 3) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ان مسائل میں جن میں حلت وحرمت کا سوال در پیش ہوتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ شریعت نے اصل اشیاء کی