فقہ المسیح — Page 355
فقه المسيح 355 حکومت کی اطاعت حضرت صاحب نے فرمایا کہ سب لوگ پہلے وضو کریں اور پھر دو رکعت نماز پڑھ کر نواب صاحب کی صحت کے واسطے دعا کریں کیونکہ یہ تمہارے شہر کے والی ہیں اور ہم بھی دعا کرتے ہیں۔غرض حضرت اقدس نے مع سب لوگوں کے دعا کی اور پھر اس کے بعد فورا ہی لدھیانہ واپس تشریف لے آئے اور با وجود اصرار کے مالیر کوٹلہ میں اور نہ ٹھہرے۔سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 312,311) گورنمنٹ کے قوانین کی اطاعت کرو طاعون کے پھیلنے کے دنوں میں حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کے ضمن میں فرمایا: اگر کسی ایسی جگہ طاعون پھیلے جہاں تم میں سے کوئی ہو تو میں تمہیں ہدایت کرتا ہوں کہ گورنمنٹ کے قوانین کی سب سے پہلے اطاعت کرنے والے تم ہو۔اکثر مقامات میں سنا گیا ہے کہ پولیس والوں سے مقابلہ ہوا۔میرے نزدیک گورنمنٹ کے قوانین کے خلاف کرنا بغاوت ( الحکم 24 جولائی 1901 صفحہ 1) ہے جو خطرناک جرم ہے۔حکومت کی مخالفت میں ہڑتال کی ممانعت ذکر تھا کہ سیالکوٹ کے تجار نے یہ سبب محصول چنگی میں زیادتی کے دوکانیں بند کر دی تھیں اور چند روز کا نقصان اُٹھا کر پھر خود بخود کھول دیں۔فرمایا: اس طرح کا طریق گورنمنٹ کی مخالفت میں برتنا ان کی بے وقوفی تھی۔جس سے اُن کو خود ہی باز آنا پڑا۔محصول تو دراصل پبلک پر پڑتا ہے۔آسمانی اسباب کے سبب سے بھی جب کبھی قحط پڑ جاتا ہے تو تاجر لوگ نرخ بڑھا دیتے ہیں۔اس وقت کیوں دکانیں بند نہیں کر دیتے ؟ (بدر 27 دسمبر 1906 صفحہ 3)