فقہ المسیح — Page 353
فقه المسيح 353 حکومت کی اطاعت بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقره: 196) فرمایا ہے۔قومی اور حکومتی زبان سیکھو فرمایا: احکام 17 اگست 1902 ، صفحہ 9) یا درکھو کہ چونکہ استحکام گورنمنٹ نے ایک قومی گورنمنٹ کی صورت اختیار کر لی ہے اس لئے قومی گورنمنٹ کی زبان بھی ایک قومیت کا رنگ رکھتی ہے۔پس ضروری ہوا کہ اپنے مطالب و اغراض کو حکام کے پورے طور پر ذہن نشین کرنے کے لئے انگریزی پڑھو تا کہ تم گورنمنٹ کو فائدہ اور مدد پہنچاسکو۔پٹواریوں کے لئے زمینداروں کے نذرانے ( الحکم 12 مئی 1899 صفحہ 4) ایک شخص نے جو اپنی جماعت میں داخل ہیں اور پٹواری ہیں بذریعہ خط حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ پٹواریوں کے واسطے کچھ رقوم گورنمنٹ کی طرف سے مقرر ہیں لیکن عام رسم ایسی پڑ گئی ہے کہ پٹواری بعض باتوں میں اس سے زیادہ یا اس کے علاوہ بھی لیتے ہیں اور زمیندار بخوشی خاطر خودہی بغیر مانگے کے دیے جاتے ہیں آیا اس کا لینا جائز ہے یا کہ نہیں ؟ فرمایا: اگر ایسے لینے کی خبر با ضابطہ حکام تک بالفرض پہنچ جائے اور بموجب قانون اس پر فتنہ اٹھنے کا خوف ہوسکتا ہو تو یہ نا جائز ہے۔شہر کے والی اور حاکم کے لئے دعائیہ نوافل ( بدر 24 مئی 1908 صفحہ 8) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میر عنایت علی صاحب نے