فقہ المسیح — Page 303
فقه المسيح 303 وراثت کا ہے اور یتیم میں اور لوگ بھی شامل ہیں (جن کا کوئی حصہ مقرر نہیں کیا گیا ) خدا تعالیٰ نے کسی کا حق ضائع نہیں کیا مگر جیسے جیسے رشتہ میں کمزوری بڑھتی جاتی ہے حق کم ہوتا جاتا ہے۔لڑکی کو نصف حصہ دینے کی حکمت البدر 2 جنوری 1903 ء صفحہ 76) قرآن کریم کا حکم ہے کہ تمہاری اولاد کے حصوں کے بارے میں خدا کی یہ وصیت ہے کہ لڑکے کو دولڑکیوں کے برابر حصہ دیا کرو۔اس حکم کی حکمت بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود نے فرمایا:۔یہ اس لئے ہے کہ لڑکی سسرال میں جا کر ایک حصہ لیتی ہے۔پس اس طرح سے ایک حصہ ماں باپ کے گھر سے پاکر اور ایک حصہ سرال سے پاکر اس کا حصہ لڑکے کے برابر (چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 212 حاشیہ) ہو جاتا ہے۔