فقہ المسیح — Page 219
فقه المسيح 219 روزہ اور رمضان تو بیٹھ کر ہی پڑھ لے اور بیٹھ کر نہ پڑھ سکے تو لیٹ کر پڑھ لے یا جس طرح کسی شخص کے کپڑے کو غلاظت لگی ہو اور وہ اسے دھو نہ سکے تو اسی طرح نماز پڑھ لے، یہ کوئی مسئلہ نہیں بلکہ ضرورت کی بات ہے۔بے خبری میں کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا الفضل 21 فروری 1930 صفحه (12) خط سے سوال پیش ہوا کہ میں بوقتِ سحر بماہ رمضان اندر بیٹھا ہوا بے خبری سے کھاتا پیتا رہا۔جب باہر نکل کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ سفیدی ظاہر ہوگئی ہے۔کیا وہ روزہ میرے اوپر رکھنا لازم ہے یا نہیں؟ فرمایا: ” بے خبری میں کھایا پیا تو اس پر اس روزہ کے بدلہ میں دوسرا روزہ لازم نہیں آتا۔“ رسول اللہ ﷺ کے وصال کے دن روزہ رکھنا الحکم 24 فروری 1907 صفحہ 14 ) سوال : کیا آنحضرت کے وصال کے دن روزہ رکھنا ضروری ہے کہ نہیں ؟ فرمایا: 66 ضروری نہیں۔“ کیا محرم کے روزے ضروری ہیں؟ ( بدر 14 مارچ 1907 ء صفحہ 5) سوال پیش ہوا کہ محرم کے پہلے دس دن کا روزہ رکھنا ضروری ہے کہ نہیں ؟ فرمایا: اعتکاف ضروری نہیں ہے۔“ ( بدر 14 مارچ 1907 ، صفحہ 5) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ نے بیان کیا کہ میں نے کبھی حضرت مسیح موعود کو اعتکاف بیٹھتے نہیں دیکھا۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ