فقہ المسیح — Page 168
فقه المسيح 168 نماز جمعہ اور عید نماز ترک نہ کروں گا تو اس کے لئے حرج نہیں۔ہم تو اس معاملہ میں حضرت علی ہی کا جواب دیتے ہیں۔البد ریکم مئی 1903 ، صفحہ 114) ایک شخص نے سوال کیا کہ میں چھ ماہ تک تارک صلوۃ تھا۔اب میں نے تو بہ کی ہے کیا وہ سب نمازیں اب پڑھوں؟ فرمایا نماز کی قضاء نہیں ہوتی۔اب اس کا علاج تو بہ ہی کافی ہے۔“ عورتوں کے لئے جمعہ کا استثناء بدر 24 31 دسمبر 1908 صفحہ 5 ایک صاحب نے عورتوں پر جمعہ کی فرضیت کا سوال کیا۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ:۔اس میں تعامل کو دیکھ لیا جاوے اور جو امر سنت اور حدیث سے ثابت ہے۔اس سے زیادہ ہم اس کی تفسیر کیا کر سکتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو جب مستثنیٰ کر دیا ہے تو پھر یہ حکم صرف مردوں کے لئے ہی رہا۔( البدر 11 ستمبر 1903 ، صفحہ 366) قادیان میں عید الفطر اخبار البدر قادیان نے عید الفطر کی تقریب سعید کا ذکر کرتے ہوئے لکھا:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لنگر خانہ میں نماز عید سے پیشتر احباب کے لئے میٹھے چاول تیار کروائے اور سب احباب نے تناول فرمائے۔مدرسہ تعلیم الاسلام کے ایک دو ماسٹروں نے مدرسہ کے مکین اور یتیم طلباء کے واسطے صدقہ فطر جمع کیا جو کہ عید کی نماز سے پیشتر ہی ہر ایک مومن کو ادا کر دینا چاہئے۔گیارہ بجے کے قریب خدا کا برگزیدہ جرى اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ سادے لباس میں ایک چوغہ زیب تن کئے ہوئے مسجد اقصیٰ میں تشریف لایا جس قدر احباب تھے انہوں نے دوڑ دوڑ کر حضرت اقدس کی دست بوسی اور عید کی مبارک باد دی۔اتنے میں حکیم نورالدین صاحب تشریف لائے اور آپ نے نماز عید کی