فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 137 of 611

فقہ المسیح — Page 137

فقه المسيح 137 نماز <mark>استخاره</mark> کھلے نشانات کو دیکھ کر <mark>استخارہ</mark> کرنا جائز نہیں ایک شخص کا خط آیا کہ میں آپ کے متعلق <mark>استخارہ</mark> کرنا چاہتا ہوں کہ آیا آپ حق پر ہیں یا نہیں؟ فرمایا: ایک وقت تھا کہ ہم نے خود اپنی کتاب میں <mark>استخارہ</mark> لکھا تھا کہ لوگ اس طرح سے کریں۔تو خدا تعالیٰ ان پر حق کو کھول دے گا۔مگر اب <mark>استخاروں</mark> کی کیا ضرورت ہے جب کہ نشانات الہی بارش کی طرح برس رہے ہیں اور ہزاروں کرامات اور معجزات ظاہر ہو چکے ہیں۔کیا ایسے وقت میں <mark>استخاروں</mark> کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟ کھلے نشانات کو دیکھ کر پھر <mark>استخارہ</mark> کرنا خدا تعالیٰ کے حضور میں گستاخی ہے۔کیا اب جائز ہے کہ کوئی شخص <mark>استخارہ</mark> کرے کہ اسلام کا مذہب سچا ہے یا جھوٹا اور <mark>استخارہ</mark> کرے کہ آنحضرت ﷺ خدا کی طرف سے سچے نبی تھے یا نہیں تھے۔اس قدر نشانات کے بعد <mark>استخاروں</mark> کی طرف توجہ کرنا جائز نہیں۔( بدر 2 مئی 1907 ، صفحہ 2)