فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 79 of 611

فقہ المسیح — Page 79

فقه المسيح 79 نماز با جماعت دفعه مسجد مبارک میں عاجز راقم کو امامت نماز کا موقعہ ہوا۔جب نماز ختم ہوئی تو مولوی عبداللہ صاحب ہنستے ہوئے آگے بڑھے اور فرمانے لگے۔حضرت صاحب ( مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ) بھی نماز ایسی ہی مختصر پڑھاتے تھے جیسی آپ نے پڑھائی۔یہ ذکر نماز میں امامت کا تھا۔ورنہ جو نمازیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بطور خود علیحدگی میں پڑھتے تھے انہیں بہت لمبا کرتے تھے۔چونکہ حضرت مولوی عبداللہ صاحب مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی سے بہت قبل وقت سے حضرت کی خدمت میں آنے والے تھے اور اُن ایام میں کثرت سے قادیان میں رہتے تھے۔انہیں حضرت صاحب کی اقتداء میں بہت نمازیں پڑھنے کا موقعہ ملتا رہا۔ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صفحہ 131 ،132) بیماری کے باوجود حکیم فضل دین صاحب کو امام بنانا حضرت حکیم فضل دین صاحب بھیروی کو آخری عمر میں بواسیر کا مرض لاحق ہو گیا تھا اور وضو قائم نہیں رہتا تھا۔اس لئے وہ ایک دفعہ وضو کر کے نماز میں کھڑے ہو جایا کرتے تھے اور پھر درمیان میں باوجود ریح کے بار بار خارج ہونے کے نماز پڑھتے رہتے تھے اور ہر نماز کے لئے تازہ وضو کر لیتے تھے۔ان کی اس بیماری کے ایام میں ایک دفعہ حضرت صاحب نے ان کو فر مایا کہ حکیم صاحب آپ ہی نماز پڑھائیں۔انہوں نے عرض کی۔حضور کو معلوم ہے کہ میرا تو وضو نہیں ٹھہرتا۔حضور نے تقسیم کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کی نماز تو ہو جاتی ہے یا نہیں ہوتی۔انہوں نے عرض کیا کہ نماز تو ہو جاتی ہے۔مسئلہ ایسا ہی ہے۔فرمایا آپ کی نماز ہو جاتی ہے تو ہماری بھی ہو جائے گی۔آپ پڑھا دیں۔“ غتال کے پیچھے نماز ؟ ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 23 ،24) ایک شخص نے حضرت سے سوال کیا کہ غسال کونماز کے واسطے پیش امام بنانا جائز ہے؟