فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 78 of 611

فقہ المسیح — Page 78

فقه المسيح امام کہاں کھڑا ہو؟ 78 نماز با جماعت نماز با جماعت ذکر ہوا کہ چکڑالوی کا عقیدہ ہے کہ نماز میں امام آگے نہ کھڑا ہو بلکہ صف کے اندر ہو کر کھڑا ہو۔فرمایا: امام کا لفظ خود ظاہر کرتا ہے کہ وہ آگے کھڑا ہو۔یہ عربی لفظ ہے اور اس کے معنے ہیں وہ شخص جو دوسرے کے آگے کھڑا ہو۔معلوم ہوتا ہے کہ چکڑالوی زبان عربی سے بالکل جاہل ہے۔امام مقتدیوں کا خیال رکھے ( بدر 28 مارچ 1907 صفحہ 9) سوال پیش ہوا کہ ایک پیش امام ماہِ رمضان میں مغرب کے وقت لمبی سورتیں شروع کر دیتا ہے۔مقتدی تنگ آتے ہیں کیونکہ روزہ کھول کر کھانا کھانے کا وقت ہوتا ہے۔دن بھر کی بھوک سے ضعف لاحق حال ہوتا ہے۔بعض ضعیف ہوتے ہیں۔اس طرح پیش امام اور مقتدیوں میں اختلاف ہو گیا ہے۔حضرت نے فرمایا: پیش امام کی اس معاملہ میں غلطی ہے۔اس کو چاہئے کہ مقتدیوں کی حالت کا لحاظ رکھے اور نماز کو ایسی صورت میں بہت لمبا نہ کرے۔“ ( بدر 31 اکتوبر 1907 صفحه (7) حضرت مفتی محمد صادق صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ :۔کسی شخص نے ذکر کیا کہ فلاں دوست نماز پڑھانے کے وقت بہت لمبی سورتیں پڑھتے ہیں۔فرمایا: امام کو چاہئے کہ نماز میں ضعفاء کی رعایت رکھے۔“ نوٹ :۔مرحوم مولوی عبداللہ صاحب سنوری کی وفات سے تھوڑا عرصہ قبل اتفاقاً ایک