فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء)

by Other Authors

Page 6 of 135

فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء) — Page 6

پروفیسر عبد الرشید صاحب غنی نے قابل قدر مواد مہیا گیا۔ان جملہ حضرات نے خاکسار سے مسلسل رابطہ رکھا اور اس طرح سے خاکسار کو اس کام کی نگرانی اور مناسب راہنمائی کا موقع ملا مسودہ تیار ہو جانے کے بعد تدوین فقہ کمیٹی نے مندرجہ ذیل اصحاب کو مستودے پر تفصیلی غوروفکر کے لئے دعوت دی جنہوں نے اپنا قیمتی وقت صرف کر کے قابل قدر مشورے دیئے اور اس کی تفصیلی خواندگی میں حصہ لیا :- مکرم مولوی محمد احمد صاحب جلبیل فاضل مکرم چوہدری عزیز احمد صاحب ایڈووکیٹ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ج۔مکرم چوہدری اے وحید سلیم صاحب ایڈووکیٹ میکرم چوہدری اور میں نصرالله خان صاحب ایڈووکیٹ۔مکرم مرزا نصیر احمد صاحب ایڈووکیٹ میکرم چوہدری اعجاز نصراللہ خاں صاب ایڈووکیٹ اور مکرم حمید اسلم صاحب ایڈووکیٹ۔اس تفصیل سے ظاہر ہے کہ فقہ احمدیہ کا یہ مستو وہ جماعت احمدیہ کے مستند علماء اور قانون دان حضرات کی نظر سے گذرا ہے۔تمام اصحاب جنہوں نے اس کام کی تکمیل میں مدد دی ہے شکریے اور دعا کے مستحق ہیں۔فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء مکرم سید شمس الحق صاحب فاضل اور مکرم چوہدری ہادی علی صاحب نے حوالہ جات کی تلاش تحقیق میں عرق ریزی سے کام لیا۔فجزا ھما اللہ تعالی۔فقہ احمدیہ کا جو حصہ اس وقت پیش کیا جا رہا ہے وہ نکاح اور اس سے متعلقہ امور اور وراثت کے مسائل پر مبنی ہے۔یہ حضرت مخلیفہ انسخ الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری کے بعد شائع کیا جا رہا ہے۔جماعت احمدیہ اس فقہ کی پابند ہے اور یہ فقہ مندرجہ امور پر جماعت احمدیہ کے فقہی مذہب کی مستند دستاویز ہے۔اگر کسی مسئلے پر اس مجموعے میں کوئی اصول یا راہنمائی کر لے تو اس مسئلہ میں فقہ حنفیہ پر عمل ہو گا سوائے اس کے کہ اس مجموعہ میں مندرجہ طریق کار کے مطابق بعد میں جماعتی اجتہاد کے ذریعے اس میں کوئی تبدیلی کی جائے۔خاکسار مرزا عبد الحق صدر تدوین فقہ کیٹی