فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء) — Page 5
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمودات پر با حسن طور عمل پیرا ہونے کی غرض سے حضرت امام جماعت احمدیہ نے ایک مجلس افتار قائم فرمائی ہوئی ہے جو نئے پیدا ہونے والے مسائل پر غور و فکر کر کے اپنی سفارشات حضرت امام جماعت احمدیہ کی خدمت میں پیشیں کرتی ہے اور آپ کی طرف سے منظوری کے بعد ان سفارشات پر مبنی فیصلے " جماعت کے لئے واجب التعمیل ہوتے ہیں۔کچھ عرصہ سے یہ ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ اُن لوگوں کی رہنمائی کے لئے جو کسی فقہی مسئلہ پر جماعت احمدیہ کا مسلک مستند طور پر جاننے کے خواہش مند ہوں مسائل فقہ کو مدون کر دیا جائے، چنانچہ ء میں حضرت خلیفہ ایسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کی مجلس شورای میں پاس شده ریزولیوشن کے مطابق فقہ احمدیہ کی باقاعدہ تدوین کے لئے نو اراکین پرمشتمل ایک کمیٹی قائم فرمائی جس نے یہ مسودہ مرتب کیا۔تدوین فقہ کمیٹی کے لئے مندرجہ ذیل اراکین مقرر ہوئے :- ۱ - حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز خاکسار مرزا عبدالحق ایڈووکیٹ۔صدر -4 A q محترم شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ مجیب الرحمن صاحب ایڈووکیٹ مولانا ابو العطاء صاحب فاضل (مرحوم) شیخ مبارک احمد صاحب فاضل میاں عبد السمیع صاحب نون ایڈووکیٹ شیخ مظفر احمد صاحب ایڈووکیٹ ملک سیف الرحمن صاحب مفتی سلسلہ عالیہ سیکرٹری تدوین فقہ کا یہ کام مختلف مراحل میں سرانجام پایا۔مسائل کو جمع کرکے اُن کی تحقیق و ترتیب اور بنیادی مستودے کی تیاری میں محترم ملک سیف الرحمن صاحب ، حضرت مرزا طاہر احمد صاحب اور محترم مولانا ابو العطاء صاحب مرحوم نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔اس طرح ایک بنیادی مسودہ تیار ہونے کے بعد دوسرے مرحلے پر محترم مجیب الرحمن صاحب ایڈووکیٹ نے اس مسودہ کو دفعات کے پیرائے میں منتقل کیا اور مکرم مولوی محمد احمد صاحب ثاقب فاضل کے تعاون سے متن کی تشریح لکھی اور حوالہ جات تیار کئے۔وراثت سے متعلقہ مسائل میں مکرم