فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء) — Page 60
4۔دفعہ نمبر ۲۲ ولادت اور نسب کسی بچے کا نسب ولادت سے یا مرد کے اقرار سے ثابت ہوتا ہے۔دفعہ نمبر ۲۳ ولادت سے نسب ثابت ہونے کے لئے ضروری ہے کہ و بچه نکاح صحیح یا نکاح فاسد کے بعد پیدا ہو۔ب - مرد اور عورت مباشرت کے قابل ہوں۔ج : بچہ کی ولادت نکاح کے بعد طبیعی مدت عمل میں واقع ہوئی ہو۔دفعہ نمبر ۲۴ مجمول النسب بچے کا نسب مرد کے اقرار سے متعین ہو سکتا ہے بشرطیکہ بچہ عمر کے لحاظ سے اقرار کرنے والے کی بیٹی یا بیٹا ہوسکتا ہو اور حالات معلومہ کے مطابق ایسا ہونا عقلاً محال نہ ہو۔