فقہ احمدیہ (حصہ دوم مشتمل بر احکام شخصیّہ۔ پرسنل لاء) — Page 7
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ ایڈسین دوم - نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمُ فقہ احمدیہ کا پہلا ایڈیشن چند دنوں میں ہی ختم ہو گیا تھا فالحمد للہ۔اس لئے اب اس کا دوسرا ایڈیشن شائع کیا جا رہا ہے۔اس میں صفحہ 11 پر طلاق کے متعلق کسی قدر وضاحت کرنے کے لئے کچھ اضافہ کیا گیا ہے باقی سب حسب سابق ہے۔پہلے ایڈیشن کے پیش لفظ میں مجلس مشاورت شاہ کے اس ریزولیوشن کا ذکر رہ گیا تھا جس میں فقہ احمدیہ کی تدوین کا فیصلہ کیا گیا تھا اب اس مجلس مشاورت کی کارروائی کا متعلقہ حصہ بھی اخبار الفضل سے شامل اشاعت کیا جاتا ہے تا کہ اس فقہ کی تدوین کا پس منظر معلوم ہو سکے۔د شاہ کی مجلس مشاورت کی ایک خصوصیت تھی کہ اس میں فقہ احمدیہ کی تدوین و ترتیب کے متعلق تاریخی اہمیت کی حامل ایک اہم قرار داد بالاتفاق پاس کی گئی جس کے ذریعہ سیدنا حضرت امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں یہ درخواست کی گئی کہ حضور ایک ایسی کی بیٹی مقر فرمائیں جو فقہ احمدیہ کو مدون و مرتب کرے اور جو حضور کی منظوری سے کتابی صورت میں شائع ہو کر جماعت کے ہر فرد کیلئے قضائیہ معاملات اور ملکی عدالتوں میں پرسنل لاء کا کام دے سکے " فقہ احمدیہ کی تدوین کے متعلق تاریخی قرارداد ر امان برش کو مجلس مشاورت کے آخری اجلاس میں سید نا حضرت امام جماعت احمدیہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی اجازت سے محترم جناب شیخ محمد احمد صاحب منظر ایڈووکیٹ نے فقہ احمدیہ کی تدوین کے سلسلہ میں تاریخی اہمیت کی حامل ایک اہم قرار داد پیش فرمائی جس کے الفاظ یہ ہیں :- و فقهی معاملات کے بارے میں حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کا ارشاد حسب ذیل ہے :- اگر حدیث میں کوئی مسئلہ نہ ملے اور نہ سُنت میں اور نہ قرآن میں مل سکے تو اس صورت