فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 73 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 73

پھر تعوذ :- اعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ پڑھے۔یعنی میں اللہ تعالی کی پناہ مانگتا ہوں دھتکار سے ہوئے شیطان سے مراد یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے شیطانی حملوں سے محفوظ رکھے)۔اس کے بعد تسمیہ کمیت سورۂ فاتحہ پڑھے جو یہ ہے:۔بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ : مَلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ : اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ هُ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالين آمين ترجمہ : میں اللہ تعالٰی کا نام ہے کہ پڑھتا ہوں جو بے انتہا کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔تعریف توصیف اور حمد و ثناء کے لائق صرف اللہ تعالیٰ ہے جو تمام جہانوں کو پالنے والا۔بے انتہا کرم کرنے والا۔بار بار رحم کرنے والا ہے۔جزا وسزا کے دن کا مالک ہے را سے ان خوبیوں کے مالک خُدا ، ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں۔تو ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔اُن لوگوں کے راستہ پر جن پر تو نے انعام کیا۔یہ ایسے لوگ ہیں جن پر نہ تیرا غضب نازل ہوا اور نہ گمراہ ہوئے۔اسے اللہ تو یہ دعا قبول فرما۔سورۃ فاتحہ کے ساتھ قرآن کریم کی کوئی سورۃ یا کم سے کم سورۃ کا اتنا حصہ جو تین چھوٹی آیات پر مشتمل ہو پڑھے۔مثلاً سورۃ کوثر ہے :- انا عطَيْنَكَ الْكَوْثَرَهُ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَالْحَرُهُ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُهُ یقینا ہم نے تجھے کو ثر عطا کیا ہے سو تو اپنے رب کی عبادت کر اور اس کی خاطر قربانیاں کمر اور یقین رکھ کہ تیرا مخالف ہی نرینہ اولاد سے محروم ثابت ہو گا۔اس کے بعد تکبیر یعنی الہ اکبر کہ کہ رکوع میں چلا جائے اور اس طرح مجھے کہ پیٹھ اور سر موارد ایک سیدھ میں ہوں۔دایاں ہا تھے۔دائیں گھٹنے پر اور بایاں ہا تھ بائیں گھٹنے پر رکھے۔رکوع میں کم از کم تین بار تسبیح سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیم پڑھے یعنی پاک ہے تمام نقائص سے میرا پروردگار عظیم قدرتوں والا۔اور پھر تسمیع " سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَه ، یعنی سُنتا ہے اللہ تعالی اس شخص کی جو اس کی حمد و ثنا کرتا ہے۔کہتے ہوئے سیدھا کھڑا ہو جائے اس دوران