فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات)

by Other Authors

Page 343 of 381

فقہ احمدیہ (حصہ اول۔عبادات) — Page 343

۳۴۳ سہارے کے بغیر سیدھا بیٹھ بھی نہیں سکتا۔آپ نے فرمایا تو تم اس کی طرف سے حج کرو۔ائمہ میں سے امام ثوری۔امام ابو حنیفہ اور ان کے متبعین ان احادیث کی بناء پر اس بات کے قائل ہیں کہ حج بدل کے لئے یہ کوئی ضروری شرط نہیں کہ حج پر جانے والا پہلے خود حاجی ہو۔چنانچہ فقہ مذاہب اربعہ میں ہے :- أَمَّا الْمُرَاهِقُ فَإِنَّهُ يَصِح أن يَجُحَ عَنِ الْغَيْرِ كَمَا يَصِيةُ حَمُ الْمَرْرَةِ وَالْعَبْدِ عَنْ غَيْرِهِمَا وَكَذَا مَنْ لَمْ يُؤَدِّ فَرِيضَةً الْحَج عَن نَّفْسِه - یعنی حنفیوں کا مسلک یہ ہے کہ ایک سمجھدار نو عمر حج بدل کی غرض سے جا سکتا ہے۔راسی طرح عورت اور غلام بھی حج بدل کر سکتے ہیں اور ایسا ہی وہ شخص بھی حج بدل کے لئے جاسکتا ہے جنسی خود حج نہ کیا ہوا ہو۔اس کے بالمقابل ابو داؤد - ابن ماجہ یبیقہی۔ابن جبان وغیرہ تیسرے درجہ کی کتابوں میں ایک حدیث ہے جس سے یہ استدلال کیا گیا ہے کہ جو شخص حج بدل کے لئے جائے وہ پہلے خود حاجی ہو حدیث یہ ہے :- عَنْ ابْنِ عَبَّاسِ اَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُوا بيكَ عَنْ شِبْرَمَةَ قَالَ مَنْ شِبْرَمَهُ قَالَ أَخٌ لِي أَوْ قَرِيبٌ لِي قالَ حَجَجْتَ مِنْ نَفْسِكَ قَالَ لَا قَالَ حَج مَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ حَج عَنْ شِبُرَمَةَ - ٢ یعنی۔ابن عباس نے بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو شبرمہ کی طرف سے تلبیہ کہتے ہوئے یعنی حج بدل کا احرام باندھتے ہوئے سنا۔آپ نے اس سے پوچھا شہرمہ کون ہے۔اس نے عرض کیا میرا بھائی یا عزیز ہے۔آپؐ نے پھر پوچھا کیا تم نے خود حج کیا ہے۔اس نے کہا نہیں۔آپؐ نے فرمایا۔تم پہلے اپنا حج کر د پھر شہرمہ کی طرف سے حج کرنا۔اس حدیث کا مندرجہ ذیل جواب دیا گیا ہے :- ا، اس حدیث کی دوسری روایت میں فَاجْعَلْ هَذِهِ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ احْجُج ه : فقہ مذاہب على الاربعہ مثبت : :- نیل الاوطار ص۔